ہ
(ھ سے رجوع مکرر)
اردو کا چونتیسواں حرف 'ہ' (ہے) ہے۔ فارسی کا اکتیسواں، عربی کا ستائیسواں اور ہندی کا تینتیسواں حرف ہے۔ حسابِ ابجد کی رو سے اعداد 5 شمار ہوتے ہیں۔ اس کی دیگر اشکال بھی ہیں جیسے دو چشمی ہے یا 'ھ'۔ یہ کوئی الگ حرف نہیں بلکہ اسی حرف کی مختلف شکل ہے۔ عربی میں دو چشمی ہے 'ھ' استعمال ہوتی ہے مگر اردو میں زیادہ تر اس کو مخلوط حروف بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کھا، ڈھلان وغیرہ۔ اسے ہائے ہوز بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات حرف کے درمیان میں اس کی شکل بدل جاتی ہے جیسے 'کہا' میں کاف اور الف کے درمیان۔
لفظ میں مقام: | الگ | آخر میں | درمیان میں | شروع میں |
---|---|---|---|---|
شکل: | ہ | ـہ | ـہـ | ہـ |
لفظ میں مقام: | الگ | آخر میں | درمیان میں | شروع میں |
---|---|---|---|---|
شکل: | ھ | ـھ | ـھـ | ھـ |
حرف | ه | |
---|---|---|
یونیکوڈ نام | ARABIC LETTER HEH | |
علامتی رمز | اعشاری | اساس سولہ |
یونیکوڈ | 1607 | U+0647 |
یو ٹی ایف-8 | 217 135 | D9 87 |
عددی حرف حوالہ | ه | ه |