ہلامہ برقی رحلان
(ھلامهٔ برقي رحلان سے رجوع مکرر)
ہلامہ برقی رحلان راصل سالماتی حیاتیات میں استعمال ہونے والی طرزوں (techniques) کا ایک گروہ ہے جس کے ذریعے سائنسداں سالمات کے طبیعیاتی خواص (جسامت، شکل یا ہم برقی نکات یعنی isoelectric points) کی مدد سے ان کو الگ الگ کرتے ہیں تاکہ ان کی شاخت کی جاسکے۔ گو عموما برقی رحلان کو تجزیہ گری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کو دوسرے مختلف تجربات (مثلا؛ ماس طیف نگاری، پی سی آر، کلونگ، ڈی این اے متوالیت یعنی سیکونسنگ وغیرہ) میں استعمال کرنے کے لیے سالمات کو جزوی طور پر چھانٹنے (purify) کی غرض سے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔