ہامان (وزیر فرعون)
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
ہامان کا ذکر قرآن کریم 6 مرتبہ آیا سورۃ القصص کی آیت6، آیت8 اور آیت 38 میں آیا ہے۔ آیت کا ترجمہ ہے:
- اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔(القصص:6)
- تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لیے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لیے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے۔(القصص:8)
- اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمھارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لیے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں ۔(القصص:38)
سورۃ عنکبوت کی آیت 39 میں بھی ہامان کا نام آیا ہے:
- اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لے کر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہو گئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے۔(عنکبوت:39)
اس کے علاوہ سورۃ غافر کے آیت 24 اور آیت 36 میں بھی ہامان کا ذکر ملتا ہے:
- فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انھوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا۔(غافر:24)
- اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لیے ایک محل بناؤ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں۔(غافر:36)