ہاویہ
سقر (شعلہ زن) یہ آگ کا نام ہے جہنم کے سات درجوں میں سے ساتویں درجے کا نام ہے، یہ قرآن میں ایک مرتبہ استعمال ہوا (قرآن: سورۃ القارعہ:9) ھاویۃ دوزخ میں ایک درجہ کا نام ہے یہ ایک نہایت ہی گہرا گڑھا ہے جس کی گہرائی خدا ہی کو معلوم ہے۔[1]
ہاویہ : جہنم کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ ہاویہ ایسا غار ہے جس کی گہرائی سے سوائے خدا کے کوئی واقف نہیں۔ قتادہ نے کہا : امہٗ ھاویۃٌ (اُس کی ماں گرنے والی ہے) عربی کا ایک محاورہ ہے‘ جب کوئی شخص کسی سخت مصیبت میں پڑجاتا ہے تو کہتے ہیں : ھوت امہٗ: اس کی ماں گر گئی۔ بعض نے کہا کہ امّ سے مراد ہے سر یعنی وہ سر کے بل دوزخ میں گریں گے۔ بغوی نے کہا : اسی تفسیر کی جانب قتادہ اور ابوصالح گئے ہیں۔[2]