ہرناز کور سندھو (پیدائش 3 مارچ 2000) ایک ہندوستانی ماڈل اور مقابلہ حسن کی فاتح ہے جسے مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا گیا۔ ہرناز سندھو کو اس سے قبل مس دیوا یونیورس 2021 کا تاج پہنایا گیا تھا اور وہ مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے والی تیسری ہندوستانی دوشیزہ ہیں۔ اس سے پہلے ہرناز کو 2019 میں فیمینا مس انڈیا پنجاب کا بھی تاج پہنایا گیا تھا اور فیمینا مس انڈیا 2019 میں وہ سیمی فائنلسٹ تھیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

ہرناز کور سندھو کی پیدائش اور پرورش چندی گڑھ ، پنجاب میں جاٹ ذات کے سکھ خاندان میں ہوئی۔ [1] انھوں نے شیوالک پبلک اسکول اور پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج فار گرلز، چندی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ مس یونیورس بننے سے پہلے، وہ پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج آف گرلز، سیکٹر 42 چنڈی گڑھ سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی تھیں۔[2]

مقابلے اور کامیابیاں ترمیم

ہرناز سندھو نے نوعمری میں ہی مقابلہ جات حسن میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا، مس چندی گڑھ 2017 اور مس میکس ایمرجنگ سٹار انڈیا 2018 جیسے اعزازت جیتے۔ فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا خطاب جیتنے کے بعد، سندھو نے فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا، جہاں وہ بالآخر ٹاپ 12 میں شمار ہوئیں۔

مس دیوا 2021 ترمیم

16 اگست 2021 کو، ہرناز کو مس دیوا 2021 کے ٹاپ 50 سیمی فائنلسٹ میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں 23 اگست کو، ان کی تصدیق ٹاپ 20 فائنلسٹوں میں سے ایک کے طور پر کی گئی جنھوں نے ٹیلی ویژن پر مس دیوا مقابلے میں حصہ لینا تھا۔

مس یونیورس 2021 ترمیم

مس دیوا 2021 کی فاتح طور پر، ہرنازسندھو کو مس یونیورس 2021 میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔[3] یہ مقابلہ 12 دسمبر 2021 کو ایلات، اسرائیل میں منعقد ہوا۔[4] ہرناز 80 مدمقابل دوشیزاؤں کے ابتدائی پول سے کامیاب ہوتی ہوئی ٹاپ سولہ میں پہنچ گئیں،پھر بعد میں ٹاپ ٹین، ٹاپ فائیو اور ٹاپ تھری میں جا پہنچیں، [5][6]اور بالآخر اس مقابلے کی فاتح ٹھہریں اور مس یونیورس کا تاج ان کے سر پر سجا دیا گیا۔ وہ 1994 میں سشمیتا سین اور 2000 میں لارا دتہ کے بعد مس یونیورس کا تاج پہننے والی تیسری ہندوستانی دوشیزہ بن گئیں۔[7][8][9]

حوالہ جات ترمیم

  1. "मिस यूनिवर्स के लिए ऐसे तैयारी कर रही हैं हरनाज संधू, तीनों ही स्टार्स ने खोले जिंदगी के राज"۔ Times Now (بزبان الهندية)۔ 11 October 2021 
  2. "Who is Harnaaz Sandhu? The Miss Universe 2021 from India"۔ Hindustan Times۔ 13 December 2021 
  3. "Harnaaz Sandhu Is Miss Universe India 2021, Ritika Khatnani Wins Miss Diva Supranational 2022 Title"۔ latestly.com 
  4. "Miss Universe 2021 to be held in Israel, Steve Harvey to return as host"۔ USA Today۔ 20 July 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2021 
  5. "LIVE UPDATES: 70th Miss Universe coronation"۔ سی این این۔ 2021-12-13۔ 12 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021 
  6. "India's Harnaaz Sandhu is crowned Miss Universe 2021"۔ سی این این۔ 12 December 2021 
  7. "India's Harnaaz Sandhu wins Miss Universe 2021"۔ Philippine Star۔ 13 December 2021 
  8. "Harnaaz Sandhu of India named 70th Miss Universe"۔ San Francisco Chronicle۔ 12 December 2021۔ 13 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2021 
  9. "India's Harnaaz Sandhu Brings Home Miss Universe Crown After 21 Years"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021