ہشام بن عمرو التغلبی عباسی ولایت سندھ کے گورنر تھے۔ انھیں 768 میں خلیفہ المنصور نے مقرر کیا تھا۔ [1]

اس نے مسلم صوفی رہنما عبداللہ الاشتر کو اپنے دس ساتھیوں سمیت المنصورہ شہر کے قریب اپنے بھائی صفنج بن عمرو الطغلبی کے ہاتھوں قتل کرایا۔ اس نے عبد اللہ کے بیٹے محمد کو بھی بازیاب کرایا اور خلیفہ کے پاس واپس بھیج دیا۔

ہشام نے کشمیر کو زیر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اگرچہ وہ ہمالیہ کی جنوبی ڈھلوانوں تک پہنچ گیا، لیکن وہ وادی میں داخل ہونے اور اس پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا۔ اس نے قندھار اور کشمیر کے کچھ علاقوں کو فتح کیا۔

المنصور اس کی عسکری اور انتظامی صلاحیتوں سے متاثر ہوا اور ایران میں کرمان کے معاملات اس کے حوالے کر دیے۔ انھوں نے سندھ کی دانشور اور سیاسی شخصیات پر مشتمل ایک وفد المنصور کے پاس روانہ کیا۔ ان میں ایک سندھی عالم بھی تھا جس نے خلیفہ کو ایک کتاب پیش کی، جس کا نام "سیدھانت" تھا جسے "السندھ ہند" بھی کہا جاتا تھا۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Sanatan Dharm (December 29, 2018)۔ "How Samgramaraja of Kashmir Repulsed Attacks of Mahmud of Ghazni"۔ September 29, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 29, 2023 
  2. Dr. Moqeet Javed۔ "Arab rule in Pakistan (A Historical Study of the Abbasid period)" (PDF)۔ September 29, 2023 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 29, 2023 

  خلافت عباسیہ