32°39′12″N 51°40′12″E / 32.65333°N 51.67000°E / 32.65333; 51.67000

ہشت بہشت محل، رات کا ایک منظر

ہشت بہشت محل (انگریزی: Hasht Behesht؛ فارسی: کاخِ ہشت بہشت اصفہان) اصفہان میں واقع ایک شاہی محل ہے جو 1669ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ محل شاہ عباس دوم کے دورِ حکومت میں تکمیل کو پہنچا۔

تاریخ

ترمیم

ہشت بہشت اصفہان میں سترہویں صدی میں تعمیر کیے جانے والے خوبصورت ترین محلات میں سے ایک ہے۔ ہشت بہشت کی تعمیر 1080ھ/ 1669ء میں تکمیل کو پہنچی۔ اِس محل کی چالیس شاہی عمارات میں سے صرف ایک باقی ہے جو محفوظ کرلی گئی ہے۔ یہ محل ادارہ برائے ثقافتی و وراثت و دستکاری و سیاحت ایران کی تحویل میں ہے۔

نگارخانہ

ترمیم