ہفت روزہ دعوت (اخبار)

اخبار

اخبار ہفت روزہ دعوت دہلی سے شائع ہوتا ہے۔[1][2] ہندوستان کا ایک اردو ہفتہ وار جریدہ ہے جس کا رنگین ٹیبلوئڈ سائز کا اخبار نئی دہلی سے شائع ہوتا ہے۔ یہ اخبار سیاسی، مذہبی، ثقافتی، معاشی اور تعلیمی مضامین جیسے مختلف موضوعات پر معیاری مواد کا احاطہ کرتا  ہے۔

تاریخ ترمیم

دعوت کی ویب گاہ کے مطابق، آزادی کے بعد دعوت اسلامی کی ترویج و اشاعت میں بھی اخبارات و رسائل کا رول خاصا اہم رہا ہے۔ اسی تصور کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کے پہلے امیر مولانا ابوللیث اصلاحی ندوی کی تحریک پر 1948ء میں یوپی کے شہر الہ آباد سے 'الانصاف' کے نام سے اردو ہفت روزہ شروع کیا گیا تھا۔[3][4][5]

1953ء میں دعوت کے نام سے ایک ہفت روزہ اخبار دہلی سے رجسٹر ہوا جو اصلاً الہ آباد کے الانصاف ہی کا تسلسل تھا۔[6][4] 1956ء میں بھوپال کے محمد مسلم صاحب اور پھر 1982ء میں محفوظ الرحمن ایڈیٹر ہوئے جب کہ مولانا محمد سلمان ندوی نے بھی اس کی ادارت کی ذمہ داری کئی سال تک نبھائی۔[5][7][8] جناب عبد الحق پرواز رحمانی نے حالیہ دنوں تک (7 اگست 2019 تک) اس کی ادارت کے فرائض انجام دیے۔ جس دور میں پرواز رحمانی اس کے چیف ایڈیٹر ہوئے اس وقت سہسرام، بہار کے متوطن شفیق الرحمن صاحب معاون مدیر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ یہ 2009ء کی بات ہے۔ دعوت کی ایک خاص بات یہ بھی رہی ہے کہ یہ روزنامہ ہفت روزہ اور سہ روزہ بھی شائع ہوتا رہا ہے۔[3][4][5]

دعوت کے 1953ء سے اب تک کے سفر کے دوران صرف ایمرجنسی کا دور ہی ایسا رہا جب وہ بند رہا اور یہ دور جولائی 1975ء سے مارچ 1977ء تک کا دور ہے۔[3]

ہفت روزہ دعوت کی نئی اشاعت کا آغاز 6 نومبر 2019 سے ہوا۔[3][4][5]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Dawat - दावत Urdu Weekly دعوت"۔ akhbarurdu.com 
  2. ن 27۔ "Dawat Urdu Weekly" (PDF)۔ urducouncil.nic.in 
  3. ^ ا ب پ ت "ہمارے بارے میں"۔ dawatnews.net۔ 14 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. ^ ا ب پ ت "Urdu newspaper 'Dawat' launched in new weekly format launched"۔ jamaateislamihind.org 
  5. ^ ا ب پ ت "Dawat Weekly, Its News Portal and Mobile App Launched In Delhi"۔ indiatomorrow.net 
  6. "Renowned Urdu newspaper 'Dawat' launched in new weekly format; its news portal, mobile app also launched"۔ newsdigestdaily.in 
  7. "Urdu Newspaper Dawat Unveils New English Website"۔ clarionindia.net 
  8. "Popular Publication 'Dawat' Relaunched in New Weekly Avatar with App"۔ clarionindia.net۔ 05 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط ترمیم