ہلال کشمیر آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہلال کشمیر ہے
ہلال کشمیر اب تک کشمیر فوج کے لیے جان کی قربانی دینے والے نائیک سیف علی خان جنجوعہ کو مل چکا ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دیتے ہیں۔

14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ڈیفنس کونسل نے نائیک سیف علی خان جنجوعہ بعدازمرگ آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا فوجی اعزازہلال کشمیر کا اعزاز دیے جانے کا اعلان کیا۔ انھیں بدھا کھنہ کے مقام پر دشمن سے دفاع کا حکم دیا گیا جہاں وہ 26 اکتوبر 1948ء کو شہید ہو گئے۔30 نومبر 1995ء کوحکومت پاکستان نے ہلال کشمیر کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حیدر کے مساوی تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔[1]
نائیک سیف علی بلا شرکت غیر ے آزاد کشمیر کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ہلال کشمیر کے حامل ہیں۔ ہلال کشمیرچونکہ نشان حیدر کے مساوی ہے لہذا کل گیارہ افراد نشان حیدر کے وصول کنندہ ہیں۔ نائیک سیف علی جنجوعہ آزاد کشمیر کے واحد نشان حیدر وصول کنندہ ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم