ہمایوں ہمدرد
پشتو کے بہترین ڈراما نگار,شاعروادیب پروفیسر
ڈاکٹر ہمایون ہمدرد 3 مارچ 1967ء کو پیدا ہوئے، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے ”چاربیتہ” کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ایک ڈراما نگار کی حیثیت سے انھوں نے PTV اور AVT خیبر کے لیے بہت سارے نہایت ہی کامیاب ڈرامے تخلیق کیے جن میں ”مات ازغی، تش لاسونہ اور درد” جیسے بہت ہی خوبصورت ڈرامے بھی شامل ہیں۔
ہمایون ہمدرد 29 جون 2020ء کو چل بسے۔ نماز جنازہ 6 بجے خویشکی میں ادا کی گئی۔