ہمدرد فاؤنڈیشن
اس کی بنیاد حکیم محمد سعید نے رکھی تھی، ان کی شہادت کے بعد ان کی دختر سعدیہ راشد اس کی سربراہ بن گئیں، ہمدرد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن سید محمد ارسالان ہیں، ہمدرد فاؤنڈیشن ہر سال سول اسپتال میں قائم ڈاکٹر روتھ فاؤ کے ایم برنس سینٹر کے پیڈیا ٹرک آئی سی یو وارڈکے تمام تر سالانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دے گا۔اس سلسلے میں ہمدرد فاؤنڈیشن اور فرینڈز آف برنس سینٹر کے درمیان ستمبر 2018ء میں معاہدہ ہوا۔تقریب میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد اور فرینڈز آف برنس سینٹر کے صدر زاہد سعید نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ سعدیہ راشد نے کہا کہ یہ امداد فائونڈیشن کے اولین مقصد ”خدمت خلق“ کے تحت کی گئی ہے۔زاہد سعید نے کہا کہ ملک کا واحد سینٹر ہے ، جو اتنی اہم سہولت مفت دے رہا ہے۔تقریب میں ہمدرد کی متولیہ فاطمہ منیر احمد ، فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمزہ خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سید محمد ارسلان ، فرحان حنیف ، ایم عبد اللہ فیروز، انور مقصود، پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، عبد القادر جعفر، سہیل پی احمد اور ایم صابر میمن کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حکیم محمد سعید اسکالر شپ کی تقسیم چیک و اسناد دیے جاتے ہیں