ہملیکو
ہملیکو (فونیشی:Chimilkât)[2] فونشیائی ملاح اور یورپی ساحلوں کی چھان بین کرنے والا پہلا مہم جو تھا۔ اس نے 450 قبل مسیح میں شمالی بحراوقیانوس میں واقع جزیرہ نما آئیبریا (موجودہ اسپین اور پرتگال) اور خلیج بسکے میں واقع فرانس کے ساحلوں کو دریافت کیا۔[3]
ہملیکو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 6ویں صدی ق م |
تاریخ وفات | 5ویں صدی ق م[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مہم جو [1] |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمہملیکوتونس کے علاقہ میں 480 قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ اس نے اپنی ابتدائی سالوں میں بحریہ روم میں حریف ریاستوں کے خلاف لڑائیوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہاں تک کہ پانچویں صدی قبل مسیح کے وسط میں کارتھیج کے بادشاہ نے ہملیکو کو حکم دیا کہ وہ آبنائے جبل الطارق کے شمال میں واقع یورپین علاقوں کو دریافت کرے۔
450 قبل مسیح ہملیکو نے تین درجن گالے بحری جہازوں کے بیڑے اور ان پر سوار 700 سے زیادہ ملاحوں کے ساتھ اپنی تاریحي مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بحری جہازوں نے مغرب کی طرف سفر کرتے ہوئے بحریہ روم کو پار کیا اور آبنائے جبل الطارق میں سے ہوتے ہوئے شمالی بحر اوقیانوس میں داخل ہوئے۔ چند دن کے سفر کے بعد ہملیکو نے جزیرہ نما آئیبیریا (اسپین و پرتگال) کا نظارہ کیا۔[4]
مہم
ترمیمپلینی کے مطابق ہملیکو خلیج بسکے تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا شخص تھا۔ اس نے اسپین اور پرتگال کے ساحلوں کی دریافت کے بعد وہاں کے مقامی قبائل سے تجارتی لین دین کیا۔ اس نے شمال میں رودبار انگلستان کی طرف جانے کی بجائے اپنے عملہ میں شامل چند ملاحوں کو شمالی مغربی فرانس میں نئی تجارتی کالونی کی بنیاد رکھنے کا حکم دیا۔ ہملیکو نے ایک اندازے کے مطابق، ایک سالہ مہم کے دوران میں پرتگآل، اسپین، فرانس کی تین ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی دریافت کی، کارتھیج واپس پہنچ کر اس نے مقامی بادشاہ کو نئے دریافت کردہ علاقوں کے بارے بتایا۔ پلینی دی ایلڈر یا کسی دوسری تحریر سے علم نہیں ہوا کہ اس نے باقی زندگی کہاں گزاری اور کہاں مرا۔[4]
مآخذ
ترمیمہملیکو کی مہم کے بارے میں سے سب معتبر شواہد رومنی مصنف پلینی دی ایلڈر کی تصنیف میں ملتی ہیں۔ پلینی نے اپنی زندگی میں قدیم یورپ کی تاريخ، جغرافیہ اور فنون سے متعلق سینکڑوں تحریریں اور 50 کتب لکھیں۔ مؤرخین اس کی تصنیفات کو بہترین ماخذ قرار دیتے ہیں۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مدیر: ایمائنول کواکو اور ہینری لوئس گیٹس — عنوان : Dictionary of African Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.oxfordreference.com/view/10.1093/acref/9780195382075.001.0001/acref-9780195382075
- ↑ "Himilco"۔ 2014-12-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-01
- ↑ طارق عزیز خان، سو عظیم مہم جو، صفحہ 29، 2011ء، سٹی بک پوائنٹ، کراچی
- ^ ا ب طارق عزیز خان، سو عظیم مہم جو، صفحہ 30، 2011ء، سٹی بک پوائنٹ، کراچی
- ↑ طارق عزیز خان، سو عظیم مہم جو، صفحہ 31، 2011ء، سٹی بک پوائنٹ، کراچی