آبنائے جبل الطارق
آبنائے جبل الطارق (انگریزی: Strait of Gibraltar) بحر اوقیانوس کو بحیرہ روم سے منسلک کرنے والی ایک آبنائے ہے، جو اسپین اور مراکش کو جدا کرتی ہے۔ اس آبنائے کو یہ نام جبل الطارق (جبرالٹر) کے نام پر ملا، جہاں 711ء میں بنو امیہ کے جرنیل طارق بن زیاد اسپین فتح کرنے کے لیے اترے تھے۔
آبنائے کے شمال میں جبل الطارق اور اسپین جبکہ جنوب میں مراکش واقع ہے۔
یہ آبنائے شاندار محل وقوع کے باعث دنیا بھر میں جانی جاتی ہے، جہاں سے بحری جہاز بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس کے درمیان سفر کرتے ہیں۔
آبنائے کی گہرائی تقریباً 300 میٹر ہے اور اس کی لمبائی کم از کم 14 کلومیٹر ہے۔
ویکی ذخائر پر آبنائے جبل الطارق سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |