ہندوستانی پکوان برصغیر میں اپنے روایتی انداز اور ذائقے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ہندوستان کا ہر علاقہ اپنے کچھ مخصوص پکوان اور روایتی انداز کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان پکوانوں میں مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں، مصالحہ جات اور جڑی بوٹیوں کا استعمال انھیں ایک خاص ذائقہ فراہم کرتا ہے جنھیں دنیا بھر میں لوگ بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ ہر خطہ میں ان اجزا کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔ اپنی اشتہا انگیز خوشبو، دلفریب شکل اور دیدہ زیب سجاوٹ کی وجہ سے یہ پکوان دنیا بھر میں مشہور ہیں۔[1]

تاریخ

ترمیم

اگر ہم ہندوستانی کھانوں کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے راجا مہاراجا ،بادشاہ اور نواب ذائقہ دار کھانوں کے دلدارہ تھے۔ ان کے شاہی باروچی خانے  لذیذ کھانوں کی تیاری میں اپنی  مثال  آپ تھے۔شاہی ضیافتوں  نے ان  شاہی باروچیوں کے ہنر اور مہارت کو چار چاند لگائے۔ مختلف پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا کی وافر اور باآسانی ترسیل نے ان باروچیوں کو نت نئے کھانوں کی تیاری میں آسانی فراہم کی۔[2][3]

علاقائی پکوان

ترمیم

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اپنے جغرافیائی خطہ ،ثقافت ،موسم اور پیداوار کی وجہ سے مختلف اقسام کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ذیل میں کچھ علاقائی کھانوں کا زکر ہے

آندھرا پردیش

ترمیم

آندھرا پردیش کے کھانے  اپنے بہت زیادہ مصالحہ جات بطور خاص ہلدی کے استعمال کی وجہ سے مشہور ہیں۔چاول کا استعمال بہت زیادہ ہے جسے عام طور پر اسٹیو،دال یا سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔ ہرے پتوں والی سبزیوں اور بینگن کو دال کے ساتھ پکایا جاتا ہے جسے بہت رغبت سے کھایا جاتا ہے  اچار  یہاں کے کھانوں کا اہم جز ہے بطور خاص آم کا اچار بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ناشتے میں دوسا اور وڑا لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔[4]

دہلی

ترمیم

دہلی کو اگر مغلئی پکوانوں کی جائے پیدائش کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔دہلی کی مشہور و معروف فوڈ اسٹریٹ اپنے ذائقے دار کھانوں کی وجہ سے پیچانی جاتی ہے۔چاندنی چوک کے پراٹھوں والی گلی کے پراٹھوں کا آج بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہاں کے کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبو اور دلفریب ذائقہ لوگوں کو دور دور سے کھینچ کر لاتا ہے

دہلی میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ آبا د ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کے کھانوں پر مختلف ثقافتوں کا اثر دکھائی دیتا ہے۔کباب،کچوری، چاٹ، مختلف مٹھائیاں ،قلفی یہاں منفرد انداذ سے تیار کیے جاتے ہیں جو اپنے خاص ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔[5]

مہاراشٹر

ترمیم

مہاراشٹر کے کھانوں میں ہمیں ہلکے مصالحہ سے لے کر بہت زیادہ تیکھاپن  بھی ملتا ہے۔باجرہ،گندم،سبزیاں، جو، دالوں اور پھلوں کو یہاں کے کھانوں میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

بٹاٹا وڑا،پاؤ بھاجی، ثابت دانے  کی کھچڑی اور مصالحہ بھات یہیا ں کے اہم پکوان ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Dias (1 January 1996)۔ Steward, The۔ Orient Blackswan۔ صفحہ: 215۔ ISBN 978-81-250-0325-0۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2012 
  2. Krishna Gopal Dubey (2011)۔ The Indian Cuisine۔ PHI Learning Pvt. Ltd.۔ ISBN 978-81-203-4170-8۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2012 
  3. K T Achaya (2003)۔ The Story of Our Food۔ Universities Press۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015 
  4. "AP cuisine"۔ Andhra Pradesh۔ indiasite.com۔ 25 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2012 
  5. "Cuisines of Delhi, Famous Delhi Cuisine, Famous Delhi Food, Famous Food In Delhi"۔ Indiasite۔ 22 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2013