ہندوستان کا عہد زریں
بعض اوقات کو "عہد زریں" (سنہرے دور) کا نام دیا گیا ہے جہاں ہندوستان میں ترقی کو فروغ ملا۔[1][2]
قدیم ہندوستان
ترمیمگپتا سلطنت کے دوران ریاضی، فلکیات، سائنس، مذہب اور فلسفہ کے شعبوں میں ہندوستانیوں کی نمایاں کامیابیوں کی وجہ سے؛ چوتھی اور چھٹی صدی عیسوی کے درمیانی عرصے کو ہندوستان کا عہد زریں کہا جاتا ہے۔[3] اعشاریہ ہندسوں کا نظام، جس میں صفر کا تصور بھی شامل ہے، اس دور میں ہندوستان میں ایجاد ہوا تھا۔[4] گپتا کی قیادت میں پیدا ہونے والی امن اور خوش حالی نے ہندوستان میں سائنسی اور فنکارانہ کوششوں کو آگے بڑھایا۔[5][6] ہندوستان کے عہد زریں کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ہنا قوم نے چھٹی صدی عیسوی میں گپتا سلطنت پر حملہ کیا۔
قرون وسطی کا ہندوستان
ترمیمجنوبی ہند 10ویں اور 11ویں صدی عیسوی میں شاہی چولاؤں کے تحت ایک اور عہد زریں (سنہرا دور) سمجھا جاتا ہے۔[7] اس دور میں دراوڑی فن تعمیر، تامل ادب، مجسمہ سازی اور کانسی کے کام، سمندری فتوحات اور تجارت میں وسیع کامیابیاں دیکھی گئیں۔ چولاؤں کے دوران جنوب مشرقی ایشیا کا ایک بڑا حصہ؛ ہندو مذہب پر عمل کرتا تھا، چولاؤں کا اثر ویتنام تک تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Mughal World, p. 386, Abraham Eraly, Penguin Books
- ↑ Cultural Sociology of the Middle East, Asia, and Africa p. 29, Andrea L. Stanton, SAGE
- ↑ Building Bridges Among the BRICs, p. 125, Robert Crane, Springer, 2014
- ↑ "THE GUPTA EMPIRE OF INDIA 320-720"۔ 2011-07-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-28
- ↑ Padma Sudhi۔ Gupta Art: A Study from Aesthetic and Canonical Norms۔ Galaxy Publications۔ ص 7-17
- ↑ {{cite book|title=India in Pictures|author=Lee Engfer|year=2002|publisher=Twenty-First Century Books|isbn=9780822503712|url-access=registration|url=https:/fghjkkjhgfdfghjk,kjhgfcxcvbnm,./
- ↑ The First Spring Part 1: Life in the Golden Age of India۔ Penguin UK۔ 2014۔ ص 102۔ ISBN:9789351186458۔
The period of the 'imperial' Cholas was the golden age of South India.
پیش نظر صفحہ تاریخ ہند متعلقہ سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |