ہوانگ شیاؤمنگ
ہوانگ شیاؤمنگ (آسان چینی: 黄晓明; روایتی چینی: 黃曉明; پینین: Huáng Xiǎomíng؛ انگریزی: Huang Xiaoming، پیدائش 13 نومبر 1977ء) ایک چینی اداکار، گلو کار اور ماڈل ہیں۔ انھوں نے سنہ 2000ء میں بیجنگ فلم اکیڈمی کے پرفارمینس انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم مکمل کی۔ سنہ 2001ء میں ٹیلی ویژن سلسلے دی پرنس آف ہان ڈائنیسٹی میں شہنشاہ وو ہان کا کردار نبھا کر سب سے پہلے شہرت حاصل پائی۔ سنہ 2007ء میں ہوایی بردرز میڈیا کارپوریشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے اور اپنے فلمی کیریئر پر دھیان دینا شروع کیا، وہ کئی فلموں میں نظر آئے جیسے کہ دی اسنیپر (2009ء)، دی میسج (2010ء) اور سیکریفائز (2010ء)۔ سنہ 2013ء میں ٹیلی ویژن میں دوبارہ آ کر دی پیٹی اوٹ یوئے فئی میں قومی ہیرو یوئے فئی کا کردار نبھایا۔
ہوانگ شیاؤمنگ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 نومبر 1977ء (47 سال) چنگڈاؤ |
شہریت | عوامی جمہوریہ چین |
زوجہ | اینجلابیبی (2015–2022) |
تعداد اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بیجنگ فلم اکیڈمی (–2000) |
پیشہ | ماڈل ، گلو کار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | چینی زبان [1] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ہوانگ ٹیلی ویژن میں دی ریٹرن آف دی کونڈور ہیروز (2006ء) میں یانگ گو او، شنگھائی بنڈ (2007ء) میں ژو وینگچیانگ، سمرز ڈیزائر (2010ء) میں لو او ژی اور کُرُول رومینس (2015ء) میں زو او زین کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ امریکن ڈریمز اِن چائنا (2013ء) اور شوان زینگ (2016ء) جیسی فلموں میں کردار نبھانے کے لیے معروف ہیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمہوانگ شانڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں پیدا ہوئے اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ ان کے والد انجینئر جبکہ والدہ اکاؤنٹنٹ تھیں۔ نو برس کی عمر میں انھیں ایک فلم اِسٹوڈیو نے ایک فلم میں سربرآوردہ بچے کے کردار کے لیے چُنا تھا۔[2] اپنی اِاسکول کی زندگی میں ہوانگ نے سائنس دان بننے کا فیصلہ کیا تھا،[3] لیکن ان کے لسانی استاد نے انھیں بیجنگ فلم اکیڈمی میں اپلائے کرنے کی ترغیب دی، جو چنگڈاؤ میں کبھی کبھی آتے تھے تاکہ نئے طلبہ کو بھرتی کریں۔ ان کے داخلہ امتحان سے ایک ہفتہ قبل ان کا پاؤں ایک جِیپ کے نیچے آ گیا؛ خوش قسمتی سے ان کی چوٹ زیادہ سنجیدہ نہیں تھی کیونکہ انھوں نے فوجی بوٹ پہن رکھے تھے۔ بیجنگ فلم اکیڈمی میں پڑھنے دوران وہ اپنے استاد چوئی ژِن چِن سے متاثر تھے۔ زاؤ وئی اور چین کُن ان کے قریبی دوست اور ہم جماعت تھے؛ ان تینوں کی جوڑی ”تھری مسکی ٹیئرز“ کے نام سے مشہور تھی۔[4]
ذاتی زندگی
ترمیم28 فروری 2014ء کو ہوانگ نے اعلان کیا کہ ان کے اینجلابیبی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ 27 مئی 2015ء کو انھوں نے چنگڈاؤ سیول افیئرس اٹھارٹی میں ان کی شادی رجسٹر کروائی۔ اسی سال اکتوبر میں ان کی شادی کی تقریب شنگھائی ایگزیبشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔[5][6] شادی کے ایک سال بعد ہوانگ نے Weib.com پر اینجلابیبی کے حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔ ان کے بیٹے کی پیدائش 17 جنوری 2017ء کو ہانگ کانگ میں ہوئی تھی۔[7]
ہوانگ کی دوست زاؤ وئی جو خود بھی اداکارہ ہیں، نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بیجنگ فلم اکیڈمی میں پڑھائی کے دوران زاؤ کا ان پر دل آ گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک وہ دونوں قریبی دوست ہیں۔ سنہ 2013ء میں ہوانگ نے زاؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم سو ینگ کی تشہیر میں مدد کی تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/200033891
- ↑ "九岁的时候,我被在艺术团跳舞的姑姑送去参选儿童电影"۔ Sohu (بزبان چینی)
- ↑ "黄晓明:我始终有梦想 它指引我方向"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 5 February 2011
- ↑ "揭北影96级耀眼"帝后"班 赵薇陈坤黄晓明领衔"۔ Netease (بزبان چینی)۔ 13 September 2013۔ 29 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2019
- ↑ "Actors Huang Xiaoming and Angelababy marry in Qingdao, planning big Shanghai wedding: Report"۔ The Straits Times۔ 27 May 2015
- ↑ "Actors Huang Xiaoming and Angelababy hold fairy-tale like wedding"۔ The Straits Times۔ 9 October 2015
- ↑ "Actors Angelababy and Huang Xiaoming welcome a son in Hong Kong"۔ The Straits Times۔ 17 January 2017