ہیلن کورڈیرو (15 جون، 1915 - 24 جولائی، 1994) نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی کمہارن تھیں۔ وہ اپنے قصہ گو برتنوں کے لیے مشہور تھیں ، وضع جو ہیلن کی ایجاد تھی۔ اس کی بنیاد روایتی "گاتی ماں" پر تھا۔ [1]

ابتدائی کام

ترمیم

انھوں نے پہلے چمڑے کا کام بنانا سیکھا ، پھر 1950 کی دہائی میں مٹی کے پرندے اور جانور بنانا شروع کیے جس کی مصوری ان کے شوہر نے کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ ہیلن کی خالہ نے زیادہ مہنگے چمڑے کی بجائے مٹی کے میڈیم کو تجویز کیا۔ ہیلن کی طرف سے پیالوں اور جار پر ابتدائی ناقص کوششوں کے بعد انھوں نے چند اشکال کی بھی سفارش کی تاکہ ہیلن کے کام میں بہتری آ سکے۔ [2]

اسلوب اور مواد

ترمیم

کورڈورو نے روایتی طرز زندگی کی پیروی کی جس میں ان کی اپنی مٹی کی کھدائی اور اپنا رنگ روغن تیار کرنا شامل تھا۔ [3] انھوں نے تین قسم کی مٹی کا استعمال کیا ، تمام اجزائے ترکیبی کا حصول کوچیٹی پیبلو کے قریب سے کیا،پینٹ کے لیے مٹی اور پودوں کا مواد بھی وہیں سے حاصل کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، ہیلن کی تکمیل بہتر ہوتی گئی۔ جیسے جیسے ہیلن کے کام میں ترقی ہوتی گئی ، ویسے ویسے ان کی شہرت بڑھنے لگی بالآخر انھوں نے اپنا ذاتی ٹریڈ مارک بنا لیا۔کورڈورو کا اپنے کام سے ذاتی تعلق تھا ، "یہ میرے ننھے لوگ ہیں۔ میں ان سے بات کرتی ہوں اور وہ گاتے ہیں۔ " [4] اس سے پیئلو کے اس عقیدے کی عکاسی ہوتی ہے کہ مٹی زندہ مادہ ہے اور یہ کہ مورتیاں جاندار کی طرح ہوتی ہیں۔

داستان گو مورتیاں

ترمیم

ان کے داستان گو ڈیزائن دیگر برتن سازوں کے ساتھ مقبول ہوا ، جنھوں نے جانوروں کی کہانی سنانے والی جدتیں پیدا کیں۔ 1990 کی دہائی تک ، 200 سے زیادہ کمھار منڈی کے لیے کہانیاں سناتی مورتیاں بنا رہے تھے۔ [4] اپنے کام کو منفرد کرنے اور کچھ گاہکوں کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے ہیلن نے اپنے کام پر دستخط کرنا شروع کیا۔ کہانی سنانے والی کامیابی کے بعد ہیلن نے اپنے تجربات میں اضافہ کیا اور دیگر اقسام تیار کیں جن میں ڈرم بجانے والے ، گاتی والدہ ، پیئبلو والد اور ہوپی میڈن شامل تھے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

کورڈورو کوچی پیئبلو کی رہائشی تھیں اور زندگی بھر وہیں رہیں۔ انھوں نے کوچیٹی پیئبلو کے گورنر ، فریڈ کورڈورو سے شادی کی اور ان کے چار بچے تھے۔

ایوارڈ اور اعزاز

ترمیم
  • ہیلن کورڈورو کو 1985 میں سانتا فی لیونگ ٹریژر کے طور پر اعزاز ملا تھا۔ [5]
  • وہ 1986 کے قومی ورثہ فیلوشپ کی وصول کنندہ تھیں جس کو قومی اوقاف برائے فنون نے دیا ، جو لوک اور روایتی فنون میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی حکومت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ [6]
  • نیو میکسیکو کے الببرک کے ہیلن کارڈورو پرائمری اسکول کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Pettit Michael (2012)۔ Artists of New Mexico traditions : the National Heritage fellows۔ Santa Fe, N.M.: Museum of New Mexico Press۔ ISBN 978-0-89013-575-4۔ OCLC 796081945 
  2. Michael Owen Jones۔ "How Can We Apply Event Analysis to "Material Behavior," and Why Should We?" 
  3. "Helen Cordero – Artist, Fine Art, Auction Records, Prices, Biography for Helen Cordero"۔ Ask Art, the Artist's Bluebook۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2014 
  4. ^ ا ب Vincentelli Moira. (2004)۔ Women potters : transforming traditions۔ New Brunswick, N.J.: Rutgers University Press۔ ISBN 0-8135-3381-3۔ OCLC 53038510 
  5. "Cordero, Helen"۔ Santa Fe Living Treasures – Elder Stories۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2014 
  6. "NEA National Heritage Fellowships 1986"۔ www.arts.gov۔ National Endowment for the Arts۔ May 19, 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 1, 2020 
  7. "Helen Cordero Primary School"۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2014 

بیرونی روابط

ترمیم