ہیوسٹن انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ
ہیوسٹن اندیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ (ایچ آئی ایس ڈی) (انگریزی: Houston Independent School District) ٹیکساس کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا ساتواں بڑا پبلک اسکولوں کا نظام ہے۔ ہیوسٹن آئی ایس ڈی سماجی اسکوک ڈسٹرکٹ کی حیثیت سے ہیوسٹن شہر کے بیشتر حصہ کی خدمت کرتا ہے۔ ٹیکساس کی دوسری ڈسٹرکٹ کیطرح یہ بھی ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس ڈسٹرکٹ کا مرکز ہیٹی ما وہائٹ ایجوکیشنل سپورٹ سینٹر (ایچ ایم ڈبلو ای ایس سی) ہیوسٹن میں ہے۔
ہیوسٹن انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ | |
---|---|
فائل:HoustonISD seal.png | |
مقام | |
4400 W 18th St ہیوسٹن 77092 ریاستہائے متحدہ امریکا | |
معلومات | |
قسم | پبلک اسکول |
قائم | تقریباً 1880 میں ہیوسٹن شہر نے, اور 1920 میں انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ بنا |
صدر | پولا ہیرس، تعلیمی کونسل کی سربراہ |
Head of school | ٹیری بی گریئر, سپرنٹینڈنٹ |
Grades | پری-کے 3 - 12 |
تعداد طلبا | 202,773 [1] |
ویب سائٹ | Houston Independent School District |
2009 میں اسکوک ڈسٹرکٹ کو ٹیکساس تعلیمی ایجنسی نے تعلیمی طور پر قابل قبول قرار دیا۔
تاریخ
ترمیمہیوسٹن آئی ایس ڈی 1920 میں وجود میں آیا جب ٹیکساس قانون سازوں نے ووٹ کے ذریعہ اسکول کو میونسپل نظام سے علاحدہ کرادیا۔
1988 سے 1927 تک پبلک اسکولوں میں طالب علموں کی تعداد 5500 سے 8850 تک پہنچ گئی۔
1937 میں وہائٹ اوک آئی ایس ڈی کے کچھ حصوں کو ہیوسٹن آئی ایس ڈی سے ملا دیا گیا اور ایڈکس آئی ایس ڈی کے تحلیل ہونے کے بعد اس کے بھی کچھ حصوں کو بھی اس میں شامل کر دیا گیا۔
1960 کی دہائی میں اسکول بورڈ جو معتدل گورے امریکیوں پر مشتمل تھا، ایک امن پسندانہ انداز میں مختلف نسل کے لوگوں کو ہیوسٹن آئی ایس ڈی میں شامل کرنا شروع کیا۔ اس کے تحت ہر کلاس کو باری باری شامل کیا جانے لگا۔ علاقائی افریکی امریکیوں کی نظر میں اس عمل کی رفتار پر اعترازات ظاہر کیے اور نوجوان وزیر ولیم لاسن نے وہیٹلی ہائی اسکول کے طالب علموں نے ہیوسٹن آئی آیس ڈی کا بائیکاٹ کرنے کو کہا۔ پانچ دن بعد حاضری صرف دس فیصد رہ گئی 1970 میں فیڈرل جج نے شمولیت کی رفتار بڑھانتے کا حکم دے دیا۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- ہیوسٹن انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ (Mobile)
- پیرنٹ گائیڈآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ houstonisd.org (Error: unknown archive URL)
- ﮨم آپ کی کیسے مددکر سکتے ﮨیی? آرکائیو شدہ 2014-05-24 بذریعہ WebCite (Urdu)