ہیولاک پارک
ہیولاک پارک ہیولاک ٹاؤن ، کولمبو سری لنکا میں ایک کثیر مقصدی سٹیڈیم ہے۔ یہ ملک کے قدیم ترین میدانوں میں سے ایک ہے۔ کھیلوں کا کمپلیکس ہیولاک ٹاؤن میں واقع ہے اور اس کی سرحد ہیولاک روڈ، پارک روڈ اور اسپتھانہ ماواتھا سے ملتی ہے۔ ہیولاک پارک 1901 میں کولمبو میونسپل کونسل (سی ایم سی) کے ذریعہ سر سر آرتھر ایلی بینک ہیولاک (1844ء–1908ء) کے اعزاز کے لیے قائم کیا گیا تھا جو سیلون کے 17ویں برطانوی گورنر (1890ء–1895ء) تھے۔ 1907ء تک گال فیس گرین ، وکٹوریہ پارک (جسے اب وہارامہادیوی پارک کہا جاتا ہے) اور ہیولاک ٹاؤن پارک کو کولمبو کے بڑے "سبز پھیپھڑوں" کے طور پر قرار دیا گیا۔
ہیولاک پارک | |
مقام | Havelock Town, Colombo, Sri Lanka |
---|---|
جغرافیائی متناسق نظام | 6°52′56″N 79°51′59″E / 6.88222°N 79.86639°E |
قسم | Sporting complex |
Genre(s) | Sporting Events, Concert |
گنجائش | 5,000 |
سطح | Grass |
افتتاح | 1901ء[1] |
کرایہ دار | |
Havelock SC (Rugby) Colts Cricket Club (Cricket) Burgher Recreation Club |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Havelock Sports Club celebrates 100 years"۔ Ceylon Today۔ 27 October 2015۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2015