ہیون سانگ (چینی: 玄奘)۔ 602ء میں صوبہ ہینان میں لوویانگ کے مقام پر پیدا ہوا۔ چین کے اس مشہور سیاح کا انتقال اس کے آبائی علاقے میں 664ء کو ہوا۔ ہیون 13 برس کی عمر میں ہی بدھ پیروکار بن گیا تھا۔ بدھ مت کے بارے میں معلومات کے حصول کی خاطر اس نے ہندوستان کا سفر کیا۔ یہ سفر 630ء میں آغاز ہونا بیان کیا جاتا ہے۔ ہیون سانگ نے اپنے اس سفر کے تمام احوال و کوائف تحریر کیے۔ کہتے ہیں کہ ہیون سانگ 645ء میں واپس چین عازم سفر ہوا تو بدھ راہبوں اور راجا ہرش وردھن نے اسے بہت سے تحائف سے نوازا۔ ہیون سانگ کا سفر نامہ درمیانی زمانے کی ہندوستانی زندگی کے تعارف کا ایک بڑا ذریعہ قرار پاتا ہے۔[1]

ہیون سانگ
ہیون سانگ کا پورٹریٹ
ذاتی
پیدائش602ء
وفات664ء (62 سال کی عمر میں)
مذہببدھ مت
مدرسہمشرقی ایشیائی یوگہ چارہ
مرتبہ
شاگرد

حوالہ جات ترمیم

  1. کرشن کمار، خالد ارمان۔ گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک۔ آصف جاوید برائے نگارشات پبلشرز 24-مزنگ روڈ، لاہور۔