ہیوگو بینزر [ا] سواریز (ہسپانوی تلفظ: [ˈuɣo βanˈseɾ ˈswaɾes]ہسپانوی تلفظ: [ˈuɣo βanˈseɾ ˈswaɾes]؛ (10 مئی، 1926 ء ۔ 5 مئی، 2002ء) بولیویا کا ایک سیاست دان اور فوجی آفیسر تھا جس نے بولیویا کے اکیاونویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ دو بار بولیویا کی صدارت پر فائز رہا: سنہ 1971ء سے 1978ء تک فوجی آمریت میں؛ اور پھر سنہ 1997ء سے 2001ء تک، جمہوری طور پر منتخب صدر کے طور پر۔

بینزر سوشلسٹ صدر جوآن ہوزے ٹوریس کے خلاف بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آیا اور اپنی 1971-1978 کی آمریت کے دوران مزدور رہنماؤں، پادریوں، مقامی لوگوں اور طلبہ کو دبایا۔ اس عرصے کے دوران کئی ہزار بولیویائی باشندوں کو یا تو بیرونی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا گیا یا گرفتار کیا گیا یا پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا قتل کر دیا گیا۔ اور ظلم وتشدد کے اس کاروبار کو اس کے نام پر "بنزریٹو" کہا جاتا ہے۔

جوآن پریڈا کی قیادت میں ایک بغاوت کے ذریعے بینزر کی برطرفی کے بعد، وہ بولیویا کی سیاست میں ایک بااثر شخصیت رہا اور کئی مواقع پر بیلٹ باکس کے ذریعے صدارت کے لیے انتخاب لڑا، بالآخر سنہ 1997ء میں 22.26 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ بینزر نے اپنی آئینی مدت کے دوران، صدارتی مدت کی حد کو چار سال سے بڑھا کر پانچ کر دیا اور کوچابامبا واٹر وار کی نگرانی کی، جس میں سنہ 2000ء میں محاصرے کی حالت کا اعلان کیا اور متعدد شہری آزادیوں کو معطل کر دیا اور یہ مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا باعث بنا۔ [1] سنہ 2001ء میں، پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد، بینزر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور نائب صدر جارج کوئروگا نے اس کی جگہ لے لی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. In Spanish orthography, Banzer should be spelled Bánzer, but because Banzer is originally a German name, it is left intact.
  1. "International Commission of Jurists"۔ www.icj.org۔ 06 جون 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2022