ہیپی برتھ ڈے ٹو یو (انگریزی: Happy Birthday to You)، جسے اکثر صرف ہیپی برتھ ڈے بھی کہہ دیا جاتا ہے، ایک گیت ہے جو کسی شخص کی سال گرہ (پیدائش کے دن) کے موقع پر گایا جاتا ہے۔ اس کا سادہ اردو میں مطلب آپ کو سال گرہ مبارک ہے۔،[1] 1998 کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، ’’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘‘ انگریزی زبان کا سب سے زیادہ معروف گیت ہے۔ اس گیت کے بول کم از کم 18 زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔[2] ’’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘‘ کی دُھن 1893 کے ’’گڈ مورننگ ٹو آل‘‘ گیت سے لی گئی ہے[3] جسے امریکی بہنوں پیٹی ہل اور میلڈرڈ جے ہل سے منسوب کیا جاتا رہا ہے،[4][5] تاہم دونوں بہنوں کے اس گیت کی دُھن ترتیب دینے کا دعویٰ بھی متنازع فیہ ہے۔[6]

""
گیت
زبانانگریزی
پبلش1893
گیت نگارپیٹی ہل
ملڈرڈ جے ہل

پیٹی ہل، لوئیزویل، کینٹکی میں کنڈرگارٹن پرنسپل تھیں اور متعدد طریقہ ہائے تدریس تشکیل دے رہی تھیں، جب کہ اُن کی بہن ملڈرڈ پیانو بجانے والی اور موسیقار تھیں۔ دونوں بہنیں ’’گڈ مورننگ ٹو آل‘‘ گیت کا استعمال کیا کرتی تھیں کیوں کہ اُن کے خیال میں چھوٹے بچوں کے لیے یہ گیت گنگنانا آسان تھا۔ اس دُھن اور ’’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘‘ کے بول کا امتزاج پہلی بار 1912 میں شائع ہوکر منظرِ عام پر آیا، تاہم امکان ہے کہ یہ اس سے کہیں پہلے سے وجود رکھتا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.omniglot.com/language/phrases/urdu.php
  2. برؤنیز (2010), p. 17
  3. ملڈرڈ جے (music) ہل;، پیٹی ایس (بول) ہل (1896)۔ "Good Morning to All (صبح بخیر سب کے لیے)"۔ Song Stories for the Kindergarten (کنڈر گارٹن کے لیے گیت کہانیاں)۔ مصوری از مارگریٹ بائرز؛ مع تعارف از اینی ای برائن (نیا، نظرِ ثانی شدہ، باتصاویر اور بڑا ایڈیشن)۔ شکاگو: کلیٹن ایف سمی کو۔ صفحہ: 3 
  4. پال کولنز (July 21, 2011)۔ "You Say It's Your Birthday. Does the Infamous 'Happy Birthday to You' Copyright Hold up to Scrutiny? (تم کہتے ہو کہ یہ تمھارا برتھ ڈے ہے۔ کیا ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کے غیر معروف کاپی رائٹ کی جانچ پڑتال ہوگی؟)"۔ سلیٹ۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ یکم اکتوبر 2015 
  5. اصل اشاعت: Song Stories for the Kindergarten (کنڈرگارٹن کے لیے گیت کہانیاں)۔ شکاگو: کلیٹن ای سمی کو۔ 1896  بحوالہ اگنس اسنائیڈر (1972)۔ Dauntless Women in Childhood Education, 1856–1931۔ واشنگٹن، ڈی سی: ایسوسی ایشن فور چائلڈہڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل۔ صفحہ: 244 
  6. مائک ماسنک (13 جون 2013)۔ "Lawsuit Filed to Prove Happy Birthday Is in The Public Domain; Demands Warner Pay Back Millions of License Fees (ہیپی برتھ ڈے کو پبلک ڈومین میں ثابت کرنے کے لیے لاء سوٹ دائر؛ وارنر سےلاکھوں ڈالر کی لائسنس فیس واپس کرنے کا مطالبہ"۔ ٹیک ڈرٹ ڈاٹ کام۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2015 

حاشیے ترمیم