موسیقی میں، گیت سروں کی ایک ایسی لہر ہوتی ہے جس میں انسانی آواز بھی شامل ہو اور وہ گیت کے بول گائے۔ گیت کو گایا جاتا ہے اور انسانی آواز جو سر میں ادا کی جاتی ہے، اس کے ساتھ آلات موسیقی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ بعض گیت ایسے بھی ہیں جن میں آلات موسیقی کا استعمال ممنوع ہوتا ہے اور گیت کے تمام تر جزویات انسانی آواز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ گیت کے بول عام طور پر شاعری پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کو ادا کرتے ہوئے سر اور تال کا تمام تر احترام ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔
گیت کو یا تو ایک ہی گائک گاتا ہے یا پھر مرکزی گلوکار کے ساتھ کئی دوسری آوازیں بھی شامل ہوتی ہیں جو سر کو اٹھانے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شامل کی جاتی ہیں۔ دوسرے گائک عام طور پر بار بار دہرائے جانے والے گیت کے بول ادا کرتے ہیں یا پھر مرکزی گلوکار کے ہم آواز سروں کو جلا بخشتے ہیں۔
گیت کی کئی قسمیں ہیں، جو شاعری، آواز اور خطوں کی بنیاد پر درجہ بندی میں ڈھالی جاتی ہیں۔ لطیف گیت، کلاسیکی گیت، پاپ گیت یا پھر لوک گیت اس کی چند مثالیں ہیں۔ اس کے علاوہ گیتوں کی درجہ بندی موسیقی کی صنف اور گیت کے مقصد کے تحت بھی کی جاتی ہے، جیسے کہ ڈانس، ریپ، جاز، کنٹری وغیرہ۔

1490ء کی ایک تقریب کا خاکہ جس میں تین گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

دیگر باتیں ترمیم

  • گیتکار - گیت لکھنے والے کو ہندی، ہندوستانی اور اردو میں گیت کار کہتے ہیں۔ جیسے نغمہ لکھنے والے کو نغمہ نگار کہتے ہیں۔
  • گایک - گیت گانے والے کو گایک کہتے ہیں۔ جسے گلوکار بھی کہتے ہیں

فلم اور گت ترمیم

بالی وڈ میں لفظ گیت سے کئی فلمیں بنیں، جیسے؛

  • گیت (فلم)
  • گیت گاتا چل (فلم)

یہ بھی دیکھیں ترمیم