یحییٰ بن یزید ہنائی
یحییٰ بن یزید ہنائی ، آپ بصرہ کے تابعی اور حدیث نبوی کے راوی ہیں۔
یحییٰ بن سعید ہنائی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | بصرہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
روایت حدیث
ترمیمانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ہمام بن غالب سے روایت ہے۔ اسمٰعیل بن علیہ، خلف بن خلیفہ، شعبہ بن حجاج، ابو معاذ عتبہ بن حمید ضبی اور محمد بن دینار طاحی سے روایت کرتے ہیں۔ [1]
جراح و تعدیل
ترمیمامام ابن حبان نے کتاب الثقات میں اس کا ذکر کیا ہے اور ابو حاتم رازی نے کہا ہے: شیخ " ہے مسلم بن حجاج اور ابوداؤد نے ان سے ایک حدیث روایت کی ہے۔ ان سے امام ابوداؤد اور نسائی نے بھی روایت کیا ہے۔ [2]