امام شعبہ بن حجاج کا شمار تبع تابعین میں ہوتا ہے مگر وہ اپنے علم و فضل، دیانت و تقویٰ اور بعض دوسری خصوصیات کی وجہ سے تابعین کے زمرہ میں شمار کیے جانے کے مستحق ہیں، اربابِ تذکرہ ان کا ذکر تابعین کے ساتھ کرتے ہیں۔ غالباً ان کے نزدیک صرف روایت صحابہ تابعیت کے لیے کافی نہیں اس لیے ان کو اس فہرست میں لے لیا گیا ہے۔

شعبہ بن حجاج
(عربی میں: شعبة بن الحجاج ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 702ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
واسط   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 777ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت و جماعت
عملی زندگی
استاذ قتادہ بن دعامہ ،  ایوب سختیانی ،  حمید بن ہلال   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص ابن اسحاق ،  سفیان ثوری ،  عبد اللہ ابن مبارک ،  علی بن حمزہ کسائی کوفی ،  سفیان بن عیینہ ،  ابو یوسف ،  اصمعی ،  ہارون الرشید   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادیب ،  شاعر ،  محدث ،  مفسر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل علم حدیث ،  تفسیر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

امام شعبہ

ترمیم

امام شعبہ رحمہ اللہ کا شمار تبع تابعین میں ہوتا ہے، مگروہ اپنے علم و فضل، دیانت وتقویٰ اور بعضی دوسری خصوصیات کی وجہ سے تابعین کے زمرہ میں شمار کیے جانے کے مستحق ہیں۔ارباب تذکرہ ان کا ذکر تبع تابعین کے ساتھ کرتے ہیں، غالباً ان کے نزدیک صرف رویت صحابہ تابعیت کے لیے کافی نہیں، اس لیے ان کواس فہرست میں لے لیا گیا ہے۔

نام و نسب اور ولادت

ترمیم

شعبہ نام اور ابو بسطام کنیت ہے۔ والد کا نام حجاج تھا، ان کے والد قصبہ واسط کے قریب ایک دیہات تہیمان کے رہنے والے تھے۔ 83ھ میں یہیں ان کی ولادت ہوئی۔ عام تذکرہ نگار ان کی جائے پیدائش واسط کو بتاتے ہیں مگر سمعانی نے لکھا ہے کہ واسط نہیں بلکہ اس کے ایک قریہ میں ان کی ولادت ہوئی۔

تعلیم و تربیت

ترمیم

ان کی ولادت تو ایک گاؤں میں ہوئی مگر ان کے والد غالباً ترک سکونت کر کے شہر واسط چلے آئے۔ واسط کوفہ و بصرہ کے درمیان ایک مرکزی مقام ہے جہاں علم و ادب کا کافی چرچا تھا۔ امام شعبہ کا نشو و نما یہیں کے علم پرور ماحول میں ہوا۔ ان کی علمی زندگی شعر و ادب سے شروع ہوئی مگر بہت زیادہ دن نہیں گزرنے پائے تھے کہ وہ علم حدیث کی طرف متوجہ ہوئے اور اس میں وہ کمال حاصل کیا کہ امام المحدثین بن گئے۔ خود انھوں نے یہ واقعہ اپنی زبانی بیان کیا ہے۔ وہ کہتے کہ ”میں زیادہ تر مشہور شاعر طرماح کے پاس رہتا تھا اور اس سے شعر و شاعری کے بارے میں سوال کرتا تھا مگر ایک دن کوفہ کے مشہور محدث حکم بن عتیبہ کی مجلس درس سے گذرا تو وہ محدثانہ انداز سے ارشادات رسول ﷺ کی روایت کر رہے تھے۔ حدیث نبوی کی آواز جب میرے کانوں میں پہنچی تو وہ دل تک اُتر گئی۔ میں اسی وقت سوچا کہ شعر و شاعری جس کی طلب اب تک میں نے کی ہے اس کے مقابلہ میں حدیث نبوی کی طلب بدرجہا بہتر ہے۔ چنانچہ اس دن سے میں علم حدیث کے حصول میں لگ گیا۔“ افسوس[1] کے ساتھ فرماتے تھے کہ میں اگر شعر و ادب میں نہ لگ گیا ہوتا تو امام شعبی کی حدیث سے استفادہ کیا ہوتا۔[2]

شیوخ حدیث

ترمیم

امام شعبہ نے اس وقت کے تمام ممتاز محدثین سے سماع حدیث کیا تھا۔ عام اربابِ تذکرہ لکھتے ہیں کہ ان کے شیوخ حدیث میں تقریباً چار سو تابعین شامل ہیں۔ ابن حجر عسقلانی نے ان کے شیوخ کی جو فہرست دی ہے اس میں تین سو سے اوپر نام ہیں انھوں نے لکھا ہے کہ کوفہ کے تین سو شیوخ حدیث سے روایت کی ہے۔ یہ شیوخ کسی ایک دو مقام پر نہیں بلکہ ممالکِ اِسلامیہ کے لاکھوں مربع میل علاقہ میں پھیلے ہوئے تھے۔ گدھے، اونٹ یا کسی خوش قسمت کو گھوڑے میسر ہو جاتے تھے ان کے ذریعہ یہ لاکھوں میل کا فاصلہ طے کرنا کتنا دشوار کام تھا پھر ایسا بھی ہوتا تھا کہ بسا اوقات ایک ایک حدیث کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کرنا پڑتا تھا اور پھر امام شعبہ کے والد کا انتقال بچپن ہی میں ہو چکا تھا۔ انھوں نے انتہائی عسرت کی حالت میں میں تعلیم حاصل کی، خود فرماتے تھے کہ عسرت کی وجہ سے میں نے سات دینار میں اپنی والدہ کا طشت فروخت کر ڈالا تھا۔ ظاہر ہے کہ ان کو یہ تمام سفر پیدل ہی طے کرنے پڑے ہوں گے۔[3]

قوت حافظہ

ترمیم

ان کا حافظہ بھی غیر معمولی تھا، وہ حدیث نبوی بہت کم لکھتے تھے، مگر لمبی لمبی حدیثیں نوک زبان رہتی تھیں، ایک بار علی بن المدینی نے یحییٰ القطان سے پوچھا کہ سفیان ثوری اور شعبہ بن حجاج میں کون لمبی لمبی حدیثوں کو زیادہ اچھی طرح یاد رکھتا تھا، بولے شعبہ اس میں بہت آگے تھے۔[4] غیر معمولی قوت حافظہ اور اس کد و کاوش کا نتیجہ یہ ہوا کہ جلدی حدیث نبوی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ان کے سینے میں محفوظ ہو گیا اور اب وہ مرجع خلائق بن گئے، اِسلامی مملکت کے گوشہ گوشہ سے حدیث نبوی کے پروانے آکر اس شمع علم کے گرد جمع ہونے لگے۔

بصرہ میں قیام اور حلقۂ درس

ترمیم

تحصیلِ علم کے بعد انھوں نے واسطہ کی بجائے بصرہ میں جواس وقت علم وفن کا گہوارہ تھا، قیام کیا اور وہیں اپنا حلقۂ درس قائم کیا، بصرہ کی سرزمین ان کوایسی پسند آئی کہ ساری عمروہیں ختم کردی، خلیفہ مہدی نے ان کوبصرہ میں کچھ زمین بھی عطا کردی تھی؛ مگرانہوں نے اس کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں کی۔ (تاریخ بغداد:9/356)[5]

تلامذہ

ترمیم

اس سرچشمہ علم سے جن تشنگان علم نے فائدہ اٹھایا ان کی صحیح تعداد تو نہیں بتائی جا سکتی، ابن حجر عسقلانی نے ان کے 42 مُمتاز تلامذہ کا ذکر کیا ہے، اسی طرح دوسرے اہل تذکرہ نے بھی کچھ نام گنائے ہیں، یحییٰ بن شرف نووی چند ائمہ کے نام لکھنے کے بعد فرماتے ہیں: ”ان کے ممتاز تلامذہ کا بھی شمار نہیں کیا جا سکتا۔“[6] چند ائمہ کے نام یہ ہیں: سفیان ثوری، سفیان بن عیینہ، عبد الرحمن بن مہدی، وکیع بن جراح، ایوب سختیانی، سلیمان بن مہران اعمش، محمد بن اسحاق، ابو داؤد، عبد اللہ بن مبارک، اسماعیل بن علیہ وغیرہ۔

علم و فضل

ترمیم

ان کی تعلیم شعر و ادب سے شروع ہوئی تھی اور مشہور شاعر طرماح کے شاگرد تھے، خود اصمعی ان کے ادبی ذوق کا معترف تھا، اس کے بعد دینی علوم کی طرف توجہ کی تو اس میں بھی انھوں نے ممتاز حیثیت حاصل کی، خصوصیت سے حدیث میں ان کی امامت اور جلالت تو ضرب المثل بن گئی ہے، حدیث کی کوئی قابل ذکر کتاب ایسی نہیں ہے، جس میں ان کی مرویات کثرت سے موجود نہ ہوں، محمد بن اسماعیل بخاری فرماتے ہیں کہ علی بن مدینی کے واسطہ سے ان کی دو ہزار حدیثیں ہم تک پہنچی ہیں، ابو داؤد کہتے تھے کہ میں نے ان سے سات ہزار حدیثیں سُنی ہیں جن میں سے ایک ہزار حدیثوں پر میں نے ان سے رد و قدح کیا اور ایک ہزار حدیثوں کے دلائل براہین سے خود انھوں نے واقف کیا۔[7]

اس وقت کے تمام علما و محدثین کو ان کے علم و فضل کا اعتراف تھا، احمد بن حنبل فرماتے تھے کہ علم حدیث میں امام شعبہ اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم تھے، محمد بن ادریس شافعی فرماتے تھے کہ اگر امام شعبہ نہ ہوتے تو عراق میں علم حدیث اتنا زیادہ معروف نہ ہوتا، سفیان ثوری فرماتے تھے کہ شعبہ امیر المومنین فی الحدیث ہیں۔ احمد بن حنبل فرمایا کرتے تھے کہ حدیث کی بصیرت، حفظ و اتقان اور رجال کی تنقید میں وہ تنہا ایک امت کے برابر تھے۔ حماد بن زید فرماتے تھے کہ اگر کسی حدیث کی روایت میں امام شعبہ میری موافقت کرتے ہیں تو میں کسی کی پروا نہیں کرتا۔

یحییٰ بن شرف نووی نے لکھا ہے کہ ان کی امامت و جلالت پر سب کا اتفاق ہے، حاکم نیشاپوری نے لکھا ہے کہ یہ معرفت حدیث میں امام الائمہ تھے، شمس الدین ذہبی اور ابن حجر عسقلانی وغیرہ نے بھی قریب قریب یہی الفاظ لکھے ہیں۔

علما کا اعتراف

ترمیم

اس وقت کے تمام علما ومحدثین کوان کے علم و فضل کا اعتراف تھا، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ علم حدیث میں امام شعبہ اپنے وقت کے سب سے بڑے عالم تھے، امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگرامام شعبہ نہ ہوتے توعراق میں علمِ حدیث اتنا زیادہ معروف نہ ہوتا، سفیان ثوری فرماتے تھے کہ شعبہ امیر المومنین فی الحدیث امام احمد بن حنبل فرمایا کرتے تھے کہ حدیث کی بصیرت، حفظ واتقان اور رجال کی تنقید میں وہ تنہا ایک اُمت کے برابر تھے، مشہور محدث حماد بن زید فرماتے تھے کہ اگرکسی حدیث کی روایت میں امام شعبہ میری موافقت کرتے ہیں تومیں کسی کی پروا نہیں کرتا؛ انہی حماد کا بیان ہے کہ ایوب سختیانی نے ایک دن کہا کہ جلد ہی واسط سے ایک محض حدیث کا ماہر آنے والا ہے، اس سے حدیثیں سیکھو، ان کا اشارہ امام شعبہ کی طرف تھا، ابوالولید نے یحییٰ بن سعید سے پوچھا کہ امام شعبہ سے زیادہ اچھا حدیث کا کوئی عالم آپ نے دیکھا ہے یانہیں؟ فرمایا نہیں، پوچھا آپ ان کی صحبت میں کتنے دن رہے؟ بولے بیس برس۔ [8] امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ان کی امامت وجلالت پرسب کا اتفاق ہے، حام نے لکھا ہے کہ یہ معرفت حدیث میں امام الائمہ تھے، امام ذہبی اور حافظ ابن حجروغیرہ نے بھی قریب قریب یہی الفاظ لکھے ہیں۔

روایتِ حدیث میں احتیاط

ترمیم

اس علم و فضل کے باوجود حدیث کی روایت میں بڑی احتیاط کرتے تھے، جب تک وہ کسی حدیث کوکئی کئی بار سن نہ لیتے تھے، اس کی راویت نہیں کرتے تھے، بسااوقات ایک ایک حدیث کا سماع وہ بیس بیس مرتبہ کرتے تھے، حماد بن زید کہتے تھے کہ کسی حدیث میں اگرشعبہ میرے موافق ہوں تومیں کسی دوسرے کی پروا نہیں کرتا، اس لیے کہ وہ کسی حدیث کوسننے کے بعد فوراً مطمئن نہیں ہوتے تھے، سفیان ثوری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ میں نے حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت میں شعبہ سے زیادہ کسی کومحتاط نہیں پایا (تاریخ بغداد) ان کوصحیح حدیث میں بھی شک ہوجاتا تھا توترک کردیتے تھے [9] خود فرماتے تھے کہ میرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں یہ مجھے پسند ہے؛ مگریہ پسند نہیں کرسکتا کہ میں نے کسی حدیث کوسنانہ ہو اور یہ کہوں کہ سمعت میں نے سنا ہے۔ [10] اس زمانہ میں حدیث میں بعض لوگ تدلیس کرتے تھے، تدلیس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی راوی کسی وجہ سے اپنے اس شیخ کا نام نہ لے جس سے اس نے روایت سنی ہے؛ بلکہ اوپر کے راوی کا نام لے، یہ ایک طرح کی غلط بیانی ہے، اس لیے ائمہ نے اس کوبہت ناپسند کیا ہے، عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ نے مشکوٰۃ کے مقدمہ میں لکھا ہے: وبالغ شعبة في ذمه۔ ترجمہ:امام شعبہ رحمہ اللہ تدلیس کی بہت زیادہ مذمت کرتے تھے۔ خود اپنے بارے میں فرماتے تھے کہ میں یہ پسند کروں گا کہ میں آسمان سے گرپڑوں اور میرے جسم کے ٹکڑے ہوجائیں؛ مگریہ بات پسند نہیں کرسکتا کہ میں کسی حدیث کی روایت میں تدلیس کروں، وہ روایت حدیث میں خود ہی احتیاط نہیں کرتے تھے؛ بلکہ دوسروں کوبھی اس سے باز رکھنے کی پوری کوشش کرتے تھے، جب کسی نااہل آدمی کوحدیث کی روایت کرتے سنتے تھے تواس کے پاس جاتے اور اس سے کہتے کہ تم حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحدیث چھوڑ دو؛ ورنہ میں بادشاہ کے پاس تمھاری شکایت لے جاؤں گا۔

تنقیدِ رجال کی ابتدا

ترمیم

اس وقت حدیث کی روایت میں جوبے اعتدالیاں شروع ہو گئی تھیں اور حدیث کا مبارک علم جس طرح آہستہ آہستہ نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں جارہا تھا؛ اگربروقت اس کی روک تھام نہ کی جاتی تواُمت میں ایک نئے فتنے کا آغاز ہوجاتا، خدا تعالیٰ جزائے خیر دے امام شعبہ رحمہ اللہ کوکہ وہ ہروقت اس فتنے کے خلاف صف آراہوگئے، انھوں نے رواۃِ حدیث پرکلام کیا، ان کے صفات بتائے، ان کے لیے کچھ اُصول مقرر کیے، اس کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ بے اعتدالیاں کم ہونے لگیں اور ہرکس وناکس کوروایتِ حدیث کی جرأت نہیں ہوتی تھی، امام شعبہ رحمہ اللہ نے جس کام کی ابتاد کی تھی گواس کی تکمیل دوسرے ائمہ یعنی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور یحییٰ بن معین وغیرہ نے کی؛ مگربہرحال (اب یہ ایک مستقل فن اسماء الرجال کے نام سے بن گیا ہے، جس میں رواۃ حدیث کی سیرت وکردار پرپوری بحث ہوتی ہے) تقدم کا شرف امام شعبہ رحمہ اللہ ہی کوحاصل ہے، امام نووی نے صالح بن محمد کا یہ قول نقل کیا ہے کہ: أوَّلُ مَنْ تَكَلَّمَ فِی الرِّجَالِ: شُعْبةُ ثمَّ تَبِعَهُ يحيى بنُ سعيدٍ القَطَّانُ، ثمَّ بَعْدَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَيَحْيَىٰ بنُ مَعِينٍ۔ [11] ترجمہ: راویوں پرسب سے پہلے تنقید امام شعبہ رحمہ اللہ نے شروع کی؛ پھرامام یحییٰ بن معین نے۔ حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ نے بھی اپنی کتاب تہذیب میں ابوبکر ابن منجویہ کا قول نقل کیا ہے کہ: وَھُوَأَوَّل مَنْ فَتَّشَ بِالْعِرَاقِ عَنْ أَمْرالْمُحَدِّثِينَ، وَجَانِب الضُّعَفَاء وَالْمَتْرُوكِينَ۔ [12] ترجمہ:عراق میں سب سے پہلے امام شعبہ نے عام محدثین اور ضعیف اور متروک راویوں کے بارے میں چھان بین شروع کی۔ تنقید رجال کے بارے میں امام شعبہ رحمہ اللہ کی حیثیت اتنی مسلم ہو چکی تھی کہ جن راویوں سے وہ روایت نہیں کرتے تھے، دوسرے محدثین بھی ان کی روایت سے گریز کرتے تھے، ممتاز محدث ابن عوان سے کسی نے پوچھا کہ آپ فلاں آدمی سے روایت نہیں کرتے آخر اس کا سبب کیا ہے؟ بولے: شعبہ اس سے روایت نہیں کرتے تھے۔ [13] حدیث میں ان کی امامت وجلالت مسلم تھی؛ مگراس کے باوجود وہ انسان تھے، اس لیے ان سے بھی روایتِ حدیث میں بعض لغزشیں ہوئی ہیں، جن کی طرف بعد کے علما نے توجہ دلائی ہے، عجلی نے لکھا ہے کہ یہ حدیث میں ثقہ اور قابل اعتماد ہیں؛ مگراسماء رجال میں ان سے کبھی کبھی غلطی ہوجاتی تھی، دارِقطنی نے لکھا ہے کہ متنِ حدیث کے یاد کرنے میں اتنا زیادہ مشغول رہتے تھے کہ ان کی توجہ رواۃ کی طرف نہیں ہونے پاتی تھی، اس وجہ سے رجال کے ناموں میں کبھی کبھی غلطی ہوجاتی تھی؛ مگران کی اس غلطی کا اثر روایت کی صحت اور عدم صحت پرنہیں پڑتا تھا؛ بلکہ صرف اتنا ہوتا تھا کہ روایت کرتے وقت کبھی کسی راوی کا نام بھول گئے یااس کا نام غلط لے لیا کرتے تھے؛ چنانچہ سفیان ثوری رحمہ اللہ سے کسی نے ان کے بارے میں پوچھا توفرمایا کہ امام شعبہ اسماء الرجال میں غلطی کرتے ہیں؛ مگران کی غلطی: لَایضرہ ویعاب علیہ، ترجمہ: ایسی نہیں ہے جس سے ان کی عظمت پرحرف آتا ہو یااُن کی وجہ سے اُن کومطعون کیا جائے۔

زہدوتقویٰ اور سیرت وکردار

ترمیم

امام شعبہ رحمہ اللہ اس علم و فضل کے ساتھ اپنے سیرت وکردار اور زہدوتقویٰ میں بھی ممتاز تھے، نماز نہایت ہی حضورِ قلب اور خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھتے تھے، رکوع وسجدہ میں اتنی تاخیر کرتے تھے کہ دیکھنے والوں کوشبہ ہوتا کہ وہ بھول گئے، ابوقطن کا بیان ہے کہ شعبہ جب رکوع یاسجدہ کرتے تھے تومجھے گمان ہوتا تھا کہ شاید یہ بھول گئے ہیں اس لیے اتنی تاخیر ہورہی ہے۔ [14] نماز میں انھیں اس قدر لطف آتا تھا کہ جب بھی ان کوفرصت ملتی تووہ نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے تھے، روزہ سے بھی ان کوخاص شغف تھا، سال کے اکثرایام میں وہ روزے سے ہوتے تھے کثرتِ صوم وعبادت کی وجہ سے نہایت ہی کمزور اور نحیف ہو گئے تھے اور چہرہ کا رنگ سیاہ ہو گیا تھا؛ مگرصوم وصلوۃ کی یہ کثرت حقوقِ عباد کی ادائیگی یاخدمتِ خلق میں سدّراہ نہیں بنتی تھی؛ بلکہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی بھی پوری نگہداشت کرتے تھے، غریبوں اور مسکینوں کے تووہ ملجا وماویٰ تھے، خود ان کی مالی حالت کچھ اچھی نہیں تھی؛ مگرجب بھی ان کے ہاتھ میں کوئی رقم آجاتی تووہ فوراً فقرا ومساکین میں تقسیم کردیتے تھے، ایک بار خلیفہ مہدی نے تین ہزار درہم ان کے پاس بھجوائے؛ انھوں نے پوری رقم اہلِ حاجت میں تقسیم کرادی، کسی مسکین کودیکھ لیتے توان کا دل بھرآتا تھا اور ان کے پاس جوکچھ ہوتا تھا، دے ڈالتے تھے۔ نصربن شمیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے اُن سے زیادہ غریبوں پررحم کرنے والا آدمی نہیں دیکھا، ان کی یہ کیفیت تھی کہ جب کوئی غریب آدمی ان کے پاس سے گزرتا تھا توجب تک وہ نظروں سے اُوجھل نہیں ہوجاتا تھا، اس کی طرف نظرترحم سے دیکھتے رہتے تھے۔ [15] ایک بار وہ گدھے پرسوار ہوکر کہیں جا رہے تھے، راستے میں مشہور محدث (یہ تمام واقعات تاریخ بغداد سے لیے گئے ہیں) سلیمان بن مغیرہ ملے انھوں نے اپنے فقروفاقہ کی شکایت کی، امام شعبہ نے کہا کہ واللہ میرے پاس اس گدھے کے علاوہ کوئی دوسری چیز نہیں ہے، یہ کہہ کروہ نیچے اُترگئے اور گدھا سلیمان کے حوالہ کر دیا، ایک بار کسی پڑوسی نے اُن سے کچھ مانگا، ان کے پاس کچھ موجود نہیں تھا، فرمایا ایسے وقت میں تم نے مجھ سے سوال کیاکہ کچھ موجود نہیں ہے، اچھا یہ سواری کا گدھا لے لو، اس نے گدھا لینے سے انکار کیا، آپ نے پھراصرار کیا تواس نے لے لیا، وہ گدھے کولے کر کچھ آگے گیا تھا کہ ان کے بعض احباب نے دیکھا اور پہچانا کہ یہ توامام کی سواری کا گدھا ہے وہ چونکہ ان کی طبیعت سے واقف تھے، اس لیے صورتِ حال سمجھ گئے، انھوں نے سائل سے پانچ درہم میں گدھے کوخریدلیا اور پھرا اسکولاکر امام شعبہ رحمہ اللہ کو ہدیہ کر دیا، امام شعبہ اس وصف میں بالکل انصار رضی اللہ عنہم اجمعین کے نمونہ تھے، قرآن نے جن کے بارے میں کہا ہے: وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ۔ [16] ترجمہ:انصار کا حال یہ ہے کہ وہ خود تنگی میں ہوتے ہوئے بھی ایثار سے کام لیتے تھے۔ اس صفت میں وہ اس قدر معروف ومشہور تھے کہ ان کولوگ ابوالفقراء وامہم، مساکین کے ماں باپ کہنے لگے تھے، اپنے تلامذہ سے کہا کرتے تھے کہ اگر (میرے درس میں) مساکین نہ ہوتے توتم لوگوں کے لیے یہ مجلس نہ برپا کرتا [17] مقصد یہ ہے کہ غریبوں کے پاس وہ اسباب وذرائع نہیں ہیں جن کی مدد سے وہ وطن سے باہر جاکر تحصیلِ علم کرسکیں، اس لیے میں درس دیتا ہوں کہ ان کی علمی تشنگی یہیں رفع ہوجائے اور ان کوباہر نہ جانے کا کوئی غم نہ ہو۔

سادگی

ترمیم

امام شعبہ رحمہ اللہ کی مالی حالت اچھی نہیں تھی؛ مگران کے دوبھائی شاد اور حماد جوصرافہ کا کام کرتے تھے، بہت مالدار تھے، یہ دونوں بھائی امام شعبہ رحمہ اللہ کوبہت زیادہ عزیز رکھتے تھے، ان کی اور اُن کے اہل و عیال کی کفالت بھی انہی کے ذمہ تھی؛ پھرخلفاء کے یہاں بھی ان کی قدرومنزلت تھی؛ اگروہ چاہتے توان دونوں ذرائع سے کام لے کر بڑی آرام وسکون کی زندگی بسرکرسکتے تھے؛ مگرانہوں نے ہمیشہ نہایت ہی سادگی بلکہ فقروفاقہ کی زندگی بسر کی، اپنی ضرورت سے زیادہ انھوں نے نہ تواپنے بھائیوں سے لینا پسند کیا اور نہ اُس کے لیے کبھی دربارِ خلافت کا رُخ کیا اور اگرضرورت سے زیادہ کوئی رقم ہدیۃ وتحفۃ آگئی توفوراً اسے اہلِ حاجت میں تقسیم کرڈالا۔ امام شعبہ رحمہ اللہ کا لباس عموماً کرتا پائجامہ اور ایک چادر پرمشتمل ہوتا تھا، وہ بھی نہایت ہی کم قیمت، ان کے ایک شاگرد سلیمان کا بیان ہے کہ ان کا پورا لباس دس درہم (دوروپیہ) سے بھی کم قیمت کا ہوتا تھا، ایک بار وہ سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے، احباب نے ان کی سواری اور لباس کی قیمت کا اندازہ لگانا شروع کیا توان کا تخمینہ 18/درہم چار پانچ روپیے سے زیادہ نہیں ہوا، ان کی سادگی اور کسرنفسی کا اندازہ اس سے لگائیے کہ وفات کے بعد جب گھر کا سامان جمع کیا گیاتوپورا اثاثہ ایک گدھا، اس کی زین اور لگام، بدن کا کپڑا ، موزہ اور ایک جوڑا جوتا تھا، جس کی مجموعی قیمت 16/درہم تھی، خود فرمایا کرتے تھے کہ اگرمیرے گھر میں آٹا اور پانی پینے کا برتن موجود رہے تومجھے اور کسی چیز کے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں ہے۔ [18] خود ہی سادہ زندگی بسر نہیں کرتے تھے؛ بلکہ دوسروں کوبھی اس پرآمادہ کرتے تھے، ابونوع بیان کرتے ہیں کہ ایک بار انھوں نے مجھے قیمتی کپڑا پہنے ہوئے دیکھا توپوچھا کہ کتنے میں تیار ہوا ہے؟ میں نے کہا آٹھ درہم میں بولے بندۂ خدا! اللہ سے ڈرتے نہیں، آٹھ درہم کا صرف کرتا پہنتے ہو، کیا حرج تھا اگرچار درہم کا کرتا بنواتے اور چاردرہم کسی مستحق کودے دیتے۔ [19]

خوفِ آخرت

ترمیم

آخرت کا خوف ہروقت دامنگیر رہتا تھا، حدیث کی روایت میں وہ جس قدراحتیاط کرتے تھے اس کا ذکر اوپر آچکا ہے؛ مگراس احتیاط کے باوجود آخرت کی بازپرس سے ہروقت خائف رہتے تھے کہ کوئی غلطی ہو گئی ہو اور قیامت کے دن خدا کے حضور شرمندہ ہونا پڑے، فرماتے تھے کہ کاش میں ایک معمولی فرد ہوتا اور مجھے حدیث کی معرفت نہ حاصل ہوتی، بسااوقات جب ان کے سامنے کوئی حدیث بیان کی جاتی تووہ چیخ اُٹھتے تھے، ان کا یہ خوف اور ڈر ان ذمہ داریوں کے احساس کی وجہ سے تھا جوحدیث کے راوی کی حیثیت سے ان پرعائد ہوتی تھیں، ایک ذمہ داری روایت کی تھی، دوسرے اس کے عمل واتباع کی؛ ظاہر ہے کہ ایسی بہت سی احادیث خود انھوں نے روایت کی ہوں گی جن میں ان دونوں ذمہ داریوں کی طرف حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دلائی ہوگی توان کا یہ خوف لازمی تھا؛ اگرکسی کوخوف نہ ہوتوتعجب ہے؛ انہی اوصاف وکمالات اور اخلاقی خوبیوں کی بنا پریحییٰ بن معین جوخود علم وتقویٰ میں آپ اپنی نظیر تھے، امام شعبہ کوامام المتقین کہتے تھے، یحییٰ بن معین کے متعدد شاگردوں کا بیان ہے کہ ہم نے یحییٰ بن معین کی زبان سے سنا ہے کہ: شعبہ امامالمتقین۔ ترجمہ:شعبہ متقیوں کے امام ہیں۔

دربارِ خلافت سے تعلق

ترمیم

اموی اور عباسی دور کے متعدد خلفا کا زمانہ پایا مگر اپنی کسی ذاتی غرض کے لیے کبھی ان کے پاس نہیں گئے، خصوصیت سے مہدی ان کا بہت قدر دان تھا اوپر ذکر آچکا ہے کہ ایک بار اُس نے اُن کوکچھ زمین دی اور تیس ہزار درہم نقد تحفہ دیے؛ مگرانہوں نے نہ توزمین سے فائدہ اُٹھایا اور نہ اس رقم کواپنے مصرف میں لائے؛ بلکہ یہ پوری رقم فقراء میں تقسیم کردی، اوپر ذکر آچکا ہے کہ امام شعبہ رحمہ اللہ کے دوبھائی بڑے مالدار تھے، ایک بار انھوں نے خلیفہ مہدی سے کئی ہزار دینار کا غلہ خریدا، اتفاق سے اس میں ان کوگھاٹا ہوا اور وہ غلہ کی رقم حسب وعدہ مہدی کوادا نہ کرسکے، عدم ادائیگی کے جرم میں ایک بھائی کوسزا ہو گئی، امام شعبہ کوجب اطلاع ہوئی تواس کوبہت رنج ہوا اور ان کی زندگی میں یہ پہلا موقع تھا کہ وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے دربارِ خلافت میں گئے وہ اس کے پاس پہنچے اور کچھ ایسے اشعار پڑھے جن میں اپنے مدعا کی طرف اشارہ تھا، مہدی سمجھ گیا اور بولا کہ ابوبسطام اس بارے میں کچھ زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ جس مقصد کے لیے تشریف لائے ہیں اسے ابھی پورا کیے دیتا ہوں، یہ کہہ کر اس نے فوراً حکم دیا کہ امام شعبہ کے بھائی کوان کے ساتھ کردو اور اُن سے کوئی مطالبہ نہ کیا جائے۔ امام شعبہ دربارِ خلافت میں دنیا طلبی یاکسی وجاہت کے حصول کے لیے نہیں گئے تھے؛ مگرپھربھی یہ واقعہ بالکل انوکھا تھا، اس لیے اس پرچہ میگوئیاں شروع ہوگئیں، خاص طور سے اہلِ عزیمت علما جو دربار سے کسی طرح کے تعلق کوپسند نہیں کرتے تھے، ان کے لیے یہ خبربڑی افسوس ناک تھی، چنانچہ امام سفیان ثوری کو جب اطلاع ملی توانہوں نے کہا کہ لیجئے یہ امام شعبہ بھی خلفاء کے پاس پہنچنے لگے، جب امام شعبہ کو اس بات کی اطلاع ہوئی توبولے کہ ہاں سفیان کوکبھی بھائی کی گرفتاری کا صدمہ نہیں پیش آیا ہے، مقصد یہ تھا کہ انتہائی مجبوری کی بناپر میں دربارِ خلافت میں گیا؛ ارویسی مجبوری ان کوبھی پیش آجاتی تووہ بھی جانے پرمجبور ہوتے۔

تصنیف

ترمیم

انھوں نے علم قرآن کی ترویج کے لیے ایک تفسیر لکھی، صاحب کشف الظنون نے تفسیر شعبہ کے نام سے اس کتاب کا ذکر کیا ہے، صاحب مفتاح السعادہ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے، اس وقت اس کے موجود ہونے کا کوئی علم نہیں، مگر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دوسری صدی ہجری کے ابتدائی زمانہ ہی سے علم تفسیر کی بھی تدوین شروع ہو گئی تھی اور غالباً علم تفسیر پر پہلی کتاب تھی۔

وفات

ترمیم

160ھ میں 77 برس کی عمر میں بصرہ میں وفات پائی، ان کی وفات کی خبر سفیان ثوری کو پہنچی تو بولے کہ ”مات الحدیث“ حدیث کا علم آج ختم ہو گیا۔

خاندان

ترمیم

خطیب بغدادی نے ان کے ایک لڑکے سعد اور دوبھائی حماد وشاد کا ذکر کیا ہے، اُن کے خاندان میں علم و فضل کا چرچا انہی کی ذات سے شروع ہوا اور غالباً انھیں پرختم بھی ہو گیا۔

زرین اقوال

ترمیم

ان کے دوچار زرین اقوال جوتذکروں میں ملتے ہیں اُن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس طرح کے نہ جانے کتنے ایسے مقولے ان کی زبان سے نکلے ہوں گے، فرماتے تھے کہ عقل کے اعتبار سے لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کی عقل ان کے ساتھ رہتی ہے اور کچھ لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کی عقل ہمیشہ ان سے دور رہتی ہے اور بعض لوگ عقل سے بالکل کورے ہوتے ہیں، جن میں پہلے گروہ کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ بات کرنے ہی سے پہلے سوچ لیتے ہیں کہ ان کوکیا کہنا ہے (یہ مقولہ پورے تذکروں میں منقول نہیں ہے)۔ ان کے عہد میں حدیث کا چرچا اتنا زیادہ ہو گیا تھا کہ لوگوں کی توجہ قرآن کی طرف سے قدرے کم ہو گئی تھی، ان کوجب اس کا احساس ہوا تووہ لوگوس سے برابر کہا کرتے تھے کہ اگرتم حدیث سے بہت زیادہ شغف رکھوگے توپھرقرآن کے علم میں پیچھے رہ جاؤگے، مقصد یہ ہے کہ دونوں دین کے سرچشمے ہیں، اس لیے ان دونوں سے بربر فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ امام شعبہ کے اس جملہ سے دینی تاریخ کے ایک بہت بڑے حادثہ کا پتہ چلتا ہے، وہ یہ کہ دوسری صدی میں جتنا عام چرچا اور شغف حدیث سے رہا ہے، قرآن سے اس کا دسواں حصہ بھی نہیں تھا، خالص حدیث کی تحدیث وروایت کے لیے ایک دونہیں بلکہ سینکڑوں مجلسیں برپا تھیں؛ لیکن خاص طور سے قرآن کی تعلیم وتفسیر کے لیے مشکل سے دوچار مجالسِ درس قائم تھیں۔

تصنیف

ترمیم

یہی وجہ ہے کہ انھوں نے علمِ قرآن کی ترویج کے لیے خود ایک تفسیر لکھی، صاحب کشف الظنون، نے تفسیرشعبہ کے نام سے اس کتاب کا ذکر کیا ہے، صاحب مفتاح السعادہ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے، اس وقت اس کے موجود ہونے کا کوئی علم نہیں ہے؛ مگراس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دوسری صدی کے ابتدائی زمانہ ہی سے علم تفسیر کی بھی تدوین شروع ہو گئی تھی اور غالباً علمِ تفسیر پرپہلی کتاب تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ بغداد از خطیب بغدادی، ج 9، ص 257
  2. تاریخ بغداد از خطیب بغدادی، ج 9، ص 264
  3. تذکرۃ الحفاظ از شمس الدین ذہبی، ج 1، ص 174
  4. تاریخ بغداد از خطیب بغدادی، ج 9، ص 264
  5. تاریخ بغداد از خطیب بغدادی، ج 9، ص 356
  6. تہذیب الاسماء واللغات از یحییٰ بن شرف نووی، ص 445
  7. تذکرۃ الحفاظ از شمس الدین ذہبی، ج 1، ص 170
  8. (تذکرۃ الحفاظ:1/170۔ تاریخِ بغداد)
  9. (تاریخ بغداد)
  10. (تہذیب التہذیب)
  11. (تهذيب الأسماء واللغات:1/345،شاملہ، مصدرالكتاب:فائل وورد أهداه بعض الأخوة للبرنامج)
  12. (تهذيب التهذيب:4/302،شاملہ،المؤلف: ابن حجر العسقلاني،موقع يعسوب۔ دیگرمطبوعہ:4/345)
  13. (تہذیب التہذیب)
  14. (تذکرۃ الحفاظ)
  15. (تاریخ بغداد۔ تذکرۃ الحفاظ)
  16. (الحشر:9)
  17. (تاریخ بغداد)
  18. (صفوۃ الصفوۃ)
  19. (صفوۃ الصفوۃ)