یحییٰ بن زکریا بن ابی زائد ہمدانی الکوفی امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے تھے

نام و کنیت

ترمیم

یحییٰ بن زکریا بن ابی زائد ہمدانی کنیت آپ کی ابو سعید تھی۔آپ حافظ احادیث اور فقیہ ثقہ ، متدین ،متورع،متقن اور ان فضلاء میں شمار کیے جاتے تھے جنھوں نے فقہ حدیث کو جمع کیا امام ابو حنیفہ کے جو چالیس اصحاب تدوین کتب میں مشغول تھے۔ان میں سے آپ عشرۂ متقد مین میں داخل تھے۔یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ ابن عباس زمانے میں علم ابن عباس پر منتہیٰ ہوا،پھر لعبی پھر ثوری پھر یحییٰ بن ابی زائد پوان کے عہد پر منتہیٰ ہوا۔
ابن حجر نے ہدی ساری مقدمۂ فتح الباری میں لکھا ہے کہ ابن مدینی کہتے ہیں کہ کوفہ میں بعد ثویر کے کوئی آپ سے زیادہ اثبت نہ تھا اور نسائی نے آپ کو ثقہ حجت کہا ہے ۔ خطیب نے تاریخ بغداد میں لکھا ہے آپ بیس سال تک برابر یومیہ دن رات قرآن شریف کا ختم کرتے رہے۔آپ نے بغداد میں آکر مدت کت تحدیث کی اور آپ سے امام احمد اور ابن معین اور قتیبہ اور حسن بن غرقہ اور ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کی۔ عبد الرحمٰن رازی سے روایت ہے کہ آپ ہی نے کوفہ میں پہلے ایک مسند بھی آپ نے جمع کی

وفات

ترمیم

ترانوے سال کی عمر میں 184ھ میں شہر مدائن میں وفات پائی۔ سال وفات آپ کا لفظ ’’یگانۂ زمانہ ‘‘ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حدائق الحنفیہ: صفحہ 149مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور