یعسوب (نام)
(یعسوب سے رجوع مکرر)
یعسوب (نر مکھی، شہد کی مکھیوں کا بادشاہ) [1]' ایک مکھی ان مکھیوں کی سردار یا ان کی ملکہ ہوتی ہے جسے عربی میں یعسوب کہتے ہیں۔ باقی سب مکھیاں اس کی تابع فرمان ہوتی ہیں مکھیاں اسی کے حکم سے رزق کی تلاش میں نکلتی ہیں اور اگر وہ ان کے ہمراہ چلے تو سب اس کی پوری حفاظت کرتی ہیں اس کی عمر تقریباً دو سال تک ہوتی ہے اس کے مرنے کے بعد اس کی بیٹی ملکہ بن جاتی ہے۔ ملکہ مکھی دن بھر میں 1500 انڈے دیتی ہے اور ساری عمر میں تقریباً دس لاکھ سے زائد انڈے دیتی ہے۔[2] یعسوب'، ایک نام ہے۔ اس نام کا مطلب ہے بادشاہ، شہزادہ، چیف یا بڑا۔
حضرت محمد ﷺ کے ایک گھوڑے کا نام یعسوب تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- کتاب: مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف:مرحوم سید قاسم محمود، ص- 1437