یم
ہندو دیومالا * رگ وید کے مطابق یم مردوں کا حاکم اور منصف۔ یم دیو سور کا بیٹا ہے۔ اس کی افلاکی دنیا کو سورماؤں کی دنیا کا نام دیا جاتا ہے۔ چونکہ یم موت سے ہمکنار ہونے والا پہلا انسان تھا، چنانچہ کہا جاتا ہے کہ وہ مرنے والوں کو پتروں ( آباؤ اجدا ) کی قلمزو تک لے جاتا ہے۔ مناجات میں اس کی بہن یامی کا ذکر بھی ہے۔ یامی یم کو کہتی ہے کہ انسانی نسل کی بقائ کے لیے ان کا وصل ناگزیر ہے۔ لیکن یم اس تجویز کو رد کر دیتا ہے۔ رگ وید میں اس اسطورے کا کہیں حوالہ نہیں ملتا ہے۔ یم کی سواری واہنا ایک کالی بھینس ہے۔ بعض اوقات وہ خود بھی اس کا روپ دھار لیتا ہے۔ اس کے ہتیار خار دار مگدر اور گرہ دار پھندا ہے۔ جس سے وہ اپنے شکار کو پھانستا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ منو دھرم شاشتر Glossary کشاف اصطلاحات۔ ترجمہ ارشد رازی