کائنات کی حقیقی فطرت کو واضح کرنے والے اصول کی تلاش میں قدیم چینی فلسفیوں نے یِن اور یانگ کے تصورات کو ترقی دی۔ کائنات کو اس کے موجودہ انداز میں چلانے والی چیز کو ان دو قوتوں کے درمیان متوازن سمجھا جاتا تھا۔ ین فطرت میں ایک منفی قوت ہے اسے تاریکی، ٹھنڈک، نسوانیت، نمی، زمین، چاند اور سایوں میں دیکھا گیا ہے۔ یانگ فطرت میں پائی جانے والی مثبت قوت تھی اسے روشنی، نور، گرمائش، مردانگی، خشکی اور سورج میں شناخت کیا گیا۔

ین اور یانگ

ین اور یانگ کی قدر کے بارے میں کوئی واضح رائے نہ دی گئی۔ کسی نے کہا کہ ین، یانگ سے بہتر ہے یا یانگ، ین سے۔ کسی فلسفی نے کہا کہ یانگ نیکی اور ین شر ہے۔ ین اور یانگ کے درمیان باہمی ربط کائنات کا انداز عمل تھا۔ چند ایک معروضات مثلاً سورج زمین کو چھوڑ کر (جو واضح طور پر ین اور یانگ تھے) باقی تمام فطرت، نوع انسانی حتیٰ کہ واقعات ان دونوں قوتوں کا امتزاج تھے۔ جب یہ دونوں قوتیں ہم آہنگی کے ساتھ کار فرما ہوں تو زندگی ویسی ہی ہوتی ہے جیسی اسے ہونا چاہیے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Giles, Herbert A. “Religions of Ancient China”. Freeport, N.Y., Books for Libraries Press, 1969