یوسف بن امام ابو یوسف بڑے فقیہ ومحدث تھے۔

ان کا نام یوسف بن امام ابو یوسف بن ابراہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری تھا۔

علمی مقام

ترمیم

فقہ و حدیث کواپنے والد ماجد اور نیز یونس بن ابی اسحٰق سبیعی اور سری بن یحییٰ وغیر ہم سے اخذ کیا اور سنااور اپنے والد کی ہی حیات میں غربی جانب بغداد کے قاضی مقرر ہوئے اور ہارون الرشید کے حکم سے مدینہ منورہ میں جمعہ کی نماز پڑھائی اور تاوفات قاضی رہے ۔

وفات

ترمیم

آپ کی بغداد میں ماہ رجب 193ھ میں وفات ہوئی’’صاحب کمال‘‘ تاریخ وفات ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حدائق الحنفیہ: صفحہ 156مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور