یوم جمہوریہ (انگریزی: Republic Day) کئی ممالک میں ایک قومی اہمیت کا حامل دن ہے۔ یہ اکثر ممالک میں ایک قومی تعطیل اور کئی عوامی تقاریب کا بھی دن ہوتا ہے۔ یہ وہ دن ہوتا ہے جب کوئی ملک خود کو جمہوریہ قرار دے چکا ہو اور جنتری میں یہ دن اس وجہ ہر سال یاد گار بنا دیا گیا ہو۔ کوئی ملک اس وقت عمومًا جمہوریہ بننے کا درجہ حاصل کرتا ہے جب وہاں ایک صدر جمہوریہ کا عہدہ بھی وجود پزیر ہو، خواہ حکومت کا نظام صدارتی طرز کا ہو یا پارلیمانی اور کابینی نظام ہو جس میں صدر جمہوریہ کا عہدہ رسمی اور چند روایتی اقدامات کی ادائیگی ہی کے لیے مختص کیوں نہ ہو۔


یوم جمہوریہ (بھارت)

ترمیم

آزاد بھارت کا اپنادستور بنانے کے لیے ڈاکٹر بهیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں 29 اگست 1947ء کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسے ملک کا دستور مرتب کرنے میں 2 سال 11 ماه اور 18دن لگے، دستور ساز اسمبلی کے مختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہر ایک شق پر کهلی بحث ہوئی، پھر 26 نومبر 1949ء کو اسے قبول کر لیا گیا اور 24 جنوری 1950ء کو ایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نے نئے دستور پر دستخط کر دیا۔ 26 جنوری 1950ء کو اس نو تسلیم شدہ دستور کو نافذ کر کے پہلا "یوم جمہوریہ" منایا گیا۔ جس کے بعد سے اسی طرح ہرسال 26 جنوری کو "یوم جمہوریہ " کے طور پر پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جانے لگا[1]۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم