یوم والدین
ریاستہائے متحدہ امریکا اور کئی مغربی ممالک میں جولائی کے چوتھے اتوار کو والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سے پہلے صرف ماؤں کا عالمی دن منایاجاتا تھا جس کا آغاز ایک امریکی خاتون اینا ہاروس کی کوشش کا نتیجہ ہے ۔ اینا ہاروس چاہتی تھیں کہ اس دن کو ایک مقدس دن کے طور پر سمجھا اور منایا جائے ۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914ء کو امریکا کے صدر ووڈرو ولسن نے اس دن کو سرکاری منظوری دی تھی[1]
بین الاقوامی
ترمیماقوام متحدہ نے یکم جولائی کو عالمی یوم والدین دنیا کے ہر حصے کے لیے قرار دیا تاکہ ماں باپ کی بے لوث وابستگی اور ان کو اپنے بچوں کے لیے جانفشانی کو تسلیم کیا جا سکے۔ [2] یہ بین الاقوامی یوم اطفال سے مطابقت رکھتا ہے۔
یوم والدین
ترمیمجہاں یوم والدین تقاریب کے انعقاد کے پس پردہ والدین کی تعظیم اور پیرانہ سالی نیز بیماریوں سے مبتلا ہونے کی صورت میں اولاد کو ماں باپ کی جانب متوجہ کرنا ہے، وہیں ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ خود ماں باپ کو اپنے جلیل القدر سماجی ذمے داری اور اولاد پر درکار ہمہ وقت اور ہمہ تن توجہ پر زور دینا۔ اس میں خاندانی اقدار اور سماجی اقدار کی پاسپانی اور ان کے فروغ کی بھی کوشش مضمر ہے۔