یونائٹیڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ
یونائٹیڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (انگریزی: United People's Democratic Front) (مخفف:UPDF) بنگلہ دیش کے چٹاگانگ ہل علاقوں میں قائم ایک علاقائی سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کی بنیاد 26 دسمبر، 1998ء کو ڈھاکہ میں پڑی۔ یہ جماعت پُرامن اور جمہوری ذرائع سے چٹاگانگ ہل کے علاقوں میں مکمل خود مختاری قائم کرنے میں کوشاں ہے۔