یوکے اسلامک مشن برطانیہ میں کام کرنے والی ایک اسلامی فلاحی جماعت ہے جس کا قیام 1962 میں عمل میں آیا۔ یہ تنظیم مولانا سید ابولاعلٰی مودودی کی ہدایت پر قائم کی گئی تھی۔ تنظیم کسی قسم کے فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہے۔ ابتدا میں اس کے مقاصد میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی مسلمانوں کی مذہبی اقدار کا تحفظ تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک دعوتی تحریک بن گئی۔ مولانا مودودی نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران برطانیہ میں قیام پزیر مسلمانوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کے لیے یہودیوں کی طرح مذہبی اسکول یعنی اسلامک اسٹیٹ اسکول بنائیں تاکہ ان کے بچے مغربی معاشرے میں اپنی اسلامی شناخت گم نہ کر دیں۔ مولانا مودوی کا خیال تھا کہ مغرب کی جمہوری حکومت آپ کو تمام تر حقوق دے گی مگر اپنے نظام تعلیم کے ذریعے آپ کے بچے غیر محسوس انداز سے چھین لے گی۔ آج کل یوکے اسلامک مشن کی 34 برانچیں برطانیہ بھر میں کام کر رہی ہیں۔ یوکے اسلامک مشن برطانیہ میں ایک رجسٹرڈ چیریٹی بھی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔