155 ملی میٹر کیلیبر توپ خانے کے گولوں کے لیے ایک معیاری سائز ہے جسے نیٹو کے اراکین سمیت بہت سے ممالک استعمال کرتے ہیں۔ یہ کیلیبر، رینج، فائر پاور، اور نقل پذیری کے درمیان اچھا توازن پیش کرتا ہے۔

ایم107، ایم795، ایم483اے1 155 ملی میٹر گولے

155  ملی میٹر (6۔1 انچ) کیلیبر کی ابتدا فرانس میں فرانسیسی جرمن جنگ کے بعد ہوئی۔ 155 ملی میٹر کیلیبر اپنی استعداد، تاثیر اور وسیع پیمانے پر استعمال کی وجہ سے جدید توپ خانے کے نظام کے لیے ایک معیار بن گیا ہے۔

اکیسویں صدی کی پیداوار اور استعمال کی شرح

ترمیم

فروری 2023 سے مارچ 2023 تک ، یوکرین روزانہ 10،000 توپ خانے کے گولے فائر کر رہا تھا، جس کی شرح اوسطاً ماہانہ 90,000 سے 110،000 155 ملی میٹر گولے تھی۔[1] مارچ 2023 میں، یوکرین کے وزیر دفاع نے اتحادی مُلکوں سے ہر ماہ 250،000 ایسے گولے طلب کیے۔[2]

یوکرین پر بڑے پیمانے پر روسی حملے (2022) کے آغاز سے قبل، امریکا ہر ماہ 14,400 گولے تیار کرتا تھا۔[3] مارچ تک، یہ شرح بڑھ کر 20,000 ماہانہ ہو گئی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ВСУ используют более 90 тысяч патронов калибра 155 мм в месяц – The Wall Street Journal"۔ Зеркало недели | Дзеркало тижня | Mirror Weekly۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2023 
  2. "Украина просит у союзников 250 тысяч артснарядов в месяц – FT"۔ Зеркало недели | Дзеркало тижня | Mirror Weekly۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2023 
  3. Sabine Siebold، John Irish (2023-02-13)۔ "NATO expected to raise munitions stockpile targets as war depletes reserves"۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2023