مرکزی مینیو کھولیں

2000ء کی دہائی یکم جنوری 2000ء سے شروع ہو کر 31 دسمبر 2009ء تک کا وقت ہے۔ یہ تیسرے ہزارے اور اکیسویں صدی کی پہلی دہائی ہے جو 2001ء سے شروع ہوتی ہے۔

ہزارہ:
صدیاں: – '
دہائیاں: – '
سال:
زمرہ جات: پیدائشیںامواتمعماری
تاسیسات

یہ فہرست 2000ء کی دہائی میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات بلحاظ سال کی فہرست ہے۔

2000ترميم

2000ء : جنوری · فروری · مارچ · اپریل · مئی · جون · جولائی · اگست · ستمبر · اکتوبر · نومبر · دسمبر

اہم واقعاتترميم

1 جنوری - دنیا بھر میں نئی صدی اور نئی ہزاری کی آمد پر جشن منائے گئے۔

1 جنوری - وائے 2 کے ماہرین کی رائے کے برخلاف کسی قسم کے بڑے حادثے کے بغیر گزر گیا۔

6 فروری - تاریا ہالونن فنلینڈ کی پھلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔

7 ‍فروری - سٹائپ میسیچ کروئیشیا کے صدر منتخب ہو گئے۔

17 فروری - مائیکوسافٹ نے ونڈوز 2000 ریلیس کر دی۔

18 مارچ - چین شوئی بیان جمہوریہ چین (تائیوان) کے صدر منتخب ہو گئے۔

21 مارچ - جان پال دوم نے کسی بھی پاپائے روم کے اسرائیل کے پہلا سرکاری دورے کا آغاز کیا۔

26 مارچ - ولادیمیر پوٹن کو روس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

5 اپریل - یوشیرو موری جاپان کے وزیر اعظم بن گئے۔

25 مئی - اسرائیل نے جنوبی لبنان سے اپبی افواج 22 سال کے بعد واپس اپنی سرحدوں میں بلا لیں۔

2 جلائی - وینسینٹ فاکس، داہنے بازو کے رکن کے طور پر، میکسیکو کے صدر منتخب ہو گئے۔

10 جلائی - شام میں ایک ملک گیر رائے شماری میں صرد بشر الاسد کی صدارت کی تصدیق کر دی گئی۔

11 جلائی سے 25 جلائی - اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود باراک اور پی ایل او کے صدر یاثر عرفات کی کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

30 جلائی - وینیزویلا کے صرد ہیوگو شاویز 59٪ ووٹ لے کر دوبارہ منتخب۔

5 ستمبر - تووالو اقوام متحدہ کا رکن بن گیا۔

5 اکتوبر - ملک گیر مظاہروں اور روسی امداد کے ختم ہونے کی وجہ سے سربیا کے صدر سلوبودان ملاسوچ مستعفی۔

7 نومبر - امریکا کے صدارتی انتخابات میں رپبلکن امیدوار جارج بش منتخب ہو گئے۔

15 نومبر - بھارت کے صوبے بہار کی تقسیم کر دی گئی اور بہار کے جنوبی علاقوں میں جھارکھنڈ صوبہ بنا دیا گیا۔

17 نومبر - پیرو میں ایلبرٹو فوجیموری کو صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

27 نومبر - کینیڈا میں ژان شیغیتاں دوسری بار وزیر اعظم منتخب۔

6 دسمبر - بين الاقوامی شہرت يافتہ پاکستانی فنکار عزیز میاں قوال کی وفات۔

امواتترميم

19 مارچ - شفیق الرحمن، پاکستانی ادیب

6 اپریل - حبیب بورغیبہ، تیونس کے صدر

10 جون - حافظ الاسد، شام کے صدر

28 ستمبر - پیئیر ٹروڑو، کینیڈا کے وزیر اعظم

23 دسمبر - ملکۂ ترنم نور جہاں، پاکستانی فنکارہ اور گلوکارہ

نوبل پرائزترميم

جنوریترميم

فروریترميم

مارچترميم

اپریلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم

جنورىترميم

فرورىترميم

مارچترميم

اپريلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم

جنورىترميم

فرورىترميم

مارچترميم

اپريلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم

جنورىترميم

فرورىترميم

مارچترميم

اپريلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم

جنورىترميم

فرورىترميم

مارچترميم

اپريلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

8 اکتوبر - آزاد کشمیر اور صوبہ سرحد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے تباہ کن زلزلہ آیا۔ اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں واقع مارگلہ ٹاور نامی عمارت بھی تباہ ہو گئی۔

نومبرترميم

دسمبرترميم


2006ترميم

یہ مضمون سنہ 2006ء کے متعلق ہے۔ عدد کے لیے  (اور دیگر استعمال کے لیے)، دیکھیے 2006 (عدد)۔
ہزاریہ: 3 ہزاریہ
صدیاں:
دہائیاں:
سال:
2006ء : جنوری · فروری · مارچ · اپریل · مئی · جون · جولائی · اگست · ستمبر · اکتوبر · نومبر · دسمبر

جنورىترميم

فرورىترميم

مارچترميم

اپريلترميم

مئیترميم

جونترميم

جولائیترميم

اگستترميم

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم


2007ترميم

یہ مضمون سنہ 2007ء کے متعلق ہے۔ عدد کے لیے  (اور دیگر استعمال کے لیے)، دیکھیے 2007 (عدد)۔
ہزاریہ: 3 ہزاریہ
صدیاں:
دہائیاں:
سال:
2007ء : جنوری · فروری · مارچ · اپریل · مئی · جون · جولائی · اگست · ستمبر · اکتوبر · نومبر · دسمبر

جنوریترميم

فروریترميم

  •   3 فروری - نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے فجی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
  •   4 فروری - انڈونیشیا میں بارشیں اور سیلاب۔ دار الحکومت جکارتہ میں نو افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہو گئے۔
  •   4 فروری - بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کا اجتماع - تیس لاکھ افراد کی شرکت ۔
  •   5 فروری - بنگلہ دیش میں 9 سابق وزیروں سمیت 14 سیاسی رہنما، متعدد صنعتکاروں اور تاجروں کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
  •   6 فروری - پاکستانی بندرگاہ گوادر کو سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ سنگاپور کی کمپنی چالیس سال تک گوادر پورٹ کاانتظام سنبھالے گی
  •   6 فروری - بغداد میں ایرانی سفارت کار کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ایران نے امریکا کو ذمہ دار قرار دیا
  •   8 فروری - اسرائیل اور لبنان میں سرحدی جھڑپ کی اطلاعات
  •   8 فروری - شدت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں عراق کے نائب وزیرِصحت گرفتار کر لیے گئے۔
  •   10 فروری - عراق میں امریکی فوجی کمان تبدیل کر دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ پیٹرائس نئے کمانڈر۔
  •   10 فروری - روسی صدر ولادیمیر پوتن نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو بہت خطرناک قرار دیا ہے اور اس کی دنیا میں تقریباً لامحدود طاقت کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے۔
  •   11 فروری - پرتگال میں اسقاط حمل کی اجازت کے بارے میں رائے شماری۔ ساٹھ فی صد لوگوں نے اسقاطِ حمل کی اجازت کے لیے ہاں کہہ دی۔
  •   11 فروری - پاکستان میں تین روزہ شدید بارشیں۔ متعدد افراد ہلاک
  •   13 فروری - شمالی کوریا نے جوہری پروگرام ترک کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
  •   13 فروری - پاکستان کے مذہبی سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل نے اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر دیا اور مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ۔
  •   13 فروری - پاکستان بھر میں بارشوں کا مسلسل پانچواں دن۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری۔ ٹرینیں دس گھنٹے تک لیٹ ہوئیں۔
  •   14 فروری - ایران کے شمال مشرقی شہر زاہدان میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تھا۔
  •   16 فروری - اٹلی کے ایک جج نے سی آئی اے کے ستائیس ایجنٹوں اور سات اطالوی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جو کئی لوگوں کو مختلف اوقات میں امریکی تحقیقات کے لیے اغوا کر کے اٹلی سے باھر لے گئے اور امریکا کے حوالے کیا۔
  •   16 فروری - پاکستان کے مختلف شہروں میں دھماکے۔ کئی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
  •   18 فروری - چین کے نئے سال کی شروعات
  •   18 فروری - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عدالت میں خود کش حملے کے سلسلے میں پینتیس افراد گرفتار
  •   18 فروری - ایران کے شہر زاھدان کے بم دھماکے کے سلسلے میں پاکستانی سفیر کی تہران کے دفترِ خارجہ میں طلبی
  •   18 فروری - بھارت سے پاکستان آنے والی ریل گاڑی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم پھٹنے اور آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک۔ زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  •   20 فروری - پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی وزیر ظلِ ھما قتل کر دی گئیں۔
  •   20 فروری - ایران پر امریکا کے ممکنہ حملہ کی تفصیلات میڈیا میں شائع ہو گئیں
  •   22 فروری - پاکستان نے دو ہزار کلومیٹر فاصلہ تک مار کرنے والے ایک اور میزائیل حتف۔ 2(شاہین۔ 6) کا کامیاب تجربہ کیا۔
  •   23 فروری - امریکا کی چین کی دفاعی صلاحیتوں پر شدید تنقید۔ زیادہ زور چین کے مخالف مخالف سیارچہ ہتھیاروں (اینٹی سیٹیلائٹ) پروگرام پر دیا گیا۔
  •   23 فروری - مائیکرو سافٹ کو ایک امریکی عدالت نے ایک ارب باون کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا۔ یہ جرمانہ ایم۔ پی۔ تھری کے ناجائز استعمال پر تھا۔ مائیکرو سافٹ نے اپیل کرنے کا اعلان کیا۔
  •   25 فروری - پاکستان میں مصر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کا اجلاس۔ اجلاس مشرقِ وسطیٰ کے مسائل پر تھا مگر اس میں عراق، ایران اور شام کو دعوت نہیں دی گئی۔ فلسطین بھی شریک نہیں ہوا۔
  •   26 فروری - پاکستان کے شہر لاہور میں بسنت کے میلے کے موقع پر 19 افراد ہلاک۔
  •   26 فروری - امریکا کے نائب صدر ڈک چینی کا اچانک پاکستان کا دورہ۔ یہ دورہ کچھ مسلمان ممالک کے پاکستان میں اجلاس کے فوراً بعد ہوا ہے۔
  •   26 فروری - ہالی ووڈ میں 79 واں اکیڈمی ایوارڈ۔ دی ڈیپارٹڈ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔
  •   27 فروری - امریکی نائب صدر ڈک چینی کے دورہ افغانستان کے موقع پر بگرام ایئر بیس پر خود کش حملہ۔ ایک امریکی سمیت نو افراد ہلاک۔ حملہ کے وقت ڈک چینی ایئر بیس کے اندر موجود تھا۔

مارچترميم

  •   یکم مارچ - ایران کی سکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب نے سترہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا ہے جو ایران میں عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب سے سبوتاژ کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئے تھے۔ ایک انقلابی گارڈ بھی شہید۔
  • 2 مارچ - معروف قوال بدر میاں داد جمعہ کی صبح پینتالیس برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  • 4 مارچ - تین سال میں پہلا مکمل چاند گرہن لگا۔
  •   4 مارچ - ایران کے صدر احمدی نژاد کا سعودی عرب کا پہلا دورہ۔ فرقہ وارانہ تشدد پر قابو رکھنے کا عہد۔
  •   5 مارچ - اتحادی افواج کی بمباری سے افغانستان میں پہلے انیس اور بعد میں مزید نو عام افراد ہلاک۔ بی بی سی کے مطابق فوجیوں نے صحافیوں سے واقعہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیو لے کر ضائع کر دیں۔
  •   6 مارچ - عراق میں خود کش حملہ میں 100 سے زائد شیعہ زائرین شہید ہو گئے۔ صرف ھلہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد نوے ہے۔ زخمیوں میں سے پچاس کی حالت نازک۔
  •   6 مارچ - انڈونیشیا میں شدید زلزلہ۔ زلزلہ کے شکار افراد کی صحیح تعداد کچھ دن میں معلوم ہوگی۔
  •   6 مارچ - عراق کے شمالی صوبوں میں ایک ہی دن میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  •   9 مارچ - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معطل کر دیا۔
  •   9 مارچ - اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایک تحقیقاتی ادارہ کے آگے یہ بات تسلیم کر لی کہ لبنان پر حملہ کا منصوبہ لبنان میں یہودی فوجیوں کی گرفتاری سے مہینوں پہلے بنا لیا گیا تھا۔
  •   10 مارچ - چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق میں کئی خود کش حملے۔ متعدد افراد شہید۔
  •   12 مارچ - پاکستان میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی کے خلاف وکلا کا ملک گیر احتجاج۔ صدر کی تصاویر جلائی گئیں۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے وکلا اور ایک سینیٹر سمیت متعدد افراد زخمی۔
  •   13 مارچ - احمد علی خان، پاکستانی صحافی کا انتقال
  •   16 مارچ - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں جیو ٹی۔ وی کے دفتر پر پولیس نے حملہ کر دیا اور تباھی مچائی۔ واقعہ پر صدرِ پاکستان کی معذرت
  • 19 مارچ - آج جزوی سورج گرہن لگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔
  •   19 مارچ - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر جمیکا میں پراسرار طریقے سے انتقال کر گئے۔
  •   23 مارچ - ایران نے پندرہ برطانوی فوجیوں کو اپنی سمندری سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
  •   26 مارچ - کینیڈا کے صوبے کیوبک میں قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے
  • 31 مارچ - مسلم دنیا میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جوش و خروش سے منایا گیا۔

اپریلترميم

  •   یکم اپریل - ڈنمارک میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  •   2 اپریل - برطانیہ کی ریاست ویلز میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  •   3 اپریل - یوکرین کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
  •   4 اپریل - ایران نے اپنی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا کرنے کا اعلان کر دیا
  •   5 اپریل - ایران کی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا ہو کر اپنے وطن برطانیہ پہنچ گئے
  •   6 اپریل - پاکستان کے علاقے پارہ چنار میں شدید فرقہ وارانہ فساد شروع ہو گئے۔
  •   11 اپریل - الجیریا کے دار الحکومت الجیرز میں دو کار بم دھماکے۔ 33 افراد ہلاک۔ دھماکے وزیر اعظم کی رہائش اور ایک پولیس سٹیشن پر ہوئے۔ القاعدہ نے ذمہ داری قبول کر لی۔
  •   14 اپریل - سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ انتقال کر گئے۔
  •   14 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں کار بم دھماکے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   17 اپریل - امریکا کی ریاست ورجینیا میں جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 33 افراد ہلاک کر دیے۔
  •   16 اپریل - جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے امریکا کی ریاست ورجینیا میں ورجینیا ٹیک (یونیورسٹی) میں فائرنگ کر کے 32 افراد ہلاک کر دیے اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  •   18 اپریل- عراق کے دار الحکومت بغداد میں چھ دھماکوں میں ایک ہی دن میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ صرف ایک ہی دھماکے میں صدریہ کے علاقے میں 140 افراد ہلاک ہوئے۔ 200 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
  •   20 اپریل - امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا (NASA) میں ایک ملازم نے ایک اور ملازم کو یرغمال بنا کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  •   22 اپریل۔ -فرانس میں صدارتی انتخابات۔ کوئی بھی پچاس فی صد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔ نکولا سرکوزی نے فی‌الحال سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جو تیس فی صد تھے۔ اگلا مرحلہ چھ مئی کو ہوگا۔
  •   22 اپریل - بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بنگلہ دیش آنے سے روک دیا گیا۔ فوجی حکومت نے ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کر دیے۔
  •   23 اپریل - روس کے سابق صدر بورس یلسن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  •   26 اپریل - مسلح افراد نے ایتھوپیا میں ایک حملہ میں نو چینی باشندوں سمیت 74 افراد کو ہلاک کر دیا۔
  •   26 اپریل - عراق میں ایک خود کش حملہ میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  •   28 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے سے پچپن افراد ہلاک۔
  •   28 اپریل - پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ پر خود کش حملہ۔ 28 افراد ہلاک۔ وزیر داخلہ زخمی
  •   30 اپریل - برطانیہ کی ریاست شمالی آئرلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا

مئیترميم

  •   2 مئی - ترکی میں حکمران جماعت ( جو اسلام پسند ہے) نے ملک کی پارلیمنٹ سے قبل از وقت عام انتخابات کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
  •   6 مئی - عراق کے شہر بغداد میں بم دھماکے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   6 مئی - فرانس کے صدارتی انتخابات نکولا سرکوزی نے جیت لیے۔
  •   6 مئی - پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے امکان کا اظہار کیا۔
  •   10 مئی - برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے اپنے استعفیٰ کی تاریخ( 27 جون) دے دی۔
  •   12 مئی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوھدری جو کراچی میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرنا چاہتے تھے، ہوائی اڈا سے باھر نہ جا سکے۔ حکومت اور ایم کیو ایم نے راستے بند کر رکھے تھے۔ جسٹس افتخار چودھری سارا دن ہوائی اڈا پر گذارنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔ فائرنگ سے چالیس افراد ہلاک۔ تقریباً سب کا تعلق اپوزیشن سے تھا۔ زیادہ پیپلز پارٹی کے ارکان قتل ہوئے
  •   13 مئی - افغانستان میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا داد اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
  •   16 مئی - فرانس میں نکولا سرکوزی نے بطور صدر حلف اٹھا لیا۔ اور صدارت ژاک شیراک سے انہیں منتقل کر دی گئی۔
  •   17 مئی - روس کے آرتھوڈوکس چرچ اور بیرون ملک آرتھوڈوکس چرچ اسی سال کے بعد متحد ہو گئے۔
  •   20 مئی - لبنان کے شہر تریپولی میں فلسطینی پناہ گزینوں اور لبنانی فوج کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔
  •   20 مئی - دوبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دس ارب ڈالر کی امداد مشرقِ وسطیٰ کے ایک تعلیمی ادارہ کو دینے کا اعلان کیا۔ تاریخ میں ایسی بڑی امداد کی کوئی مثال نہیں تھی۔
  •   29 مئی - نائجیریا میں صدارتی اقتدار کی منتقلی۔ پہلی مرتبہ ایک غیر فوجی صدر سے ایک غیر فوجی صدر کو منتقلی
  • 31 مئی - زمین کے اکثر علاقوں میں ایک ہی عیسوی ماہ میں دو مرتبہ چودھویں کا چاند (بلیو مون) دیکھا گیا۔

جونترميم

  •   4 جون - پاکستان میں میڈیا پر شدید پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
  •   4 جون - پاکستان میں میڈیا سے متعلق سخت 'پمرا آرڈینینس' کا اجرا
  •   6 جون - جرمنی میں 33 ویں G-8 کانفرنس
  •   7 جون - بی بی سی کے مطابق سعودی شہزادہ بندر بن سلطان کرپشن میں ملوث ہیں۔ اسلحہ بنانے والی برطانوی کمپنی بی اے ای بندر بن سلطان کو ایک عشرے سے زائد تک سالانہ ایک سو بیس ملین ڈالر سے زیادہ رقم دیتی رہی۔ یہ رشوت چالیس ارب ڈالر کے برطانوی اسلحہ کے سودے کروانے پر تھی۔
  • 8 جون - خلائی جہاز اٹلانٹس کامیابی سے خلائی رسد گاہ تک پہنچ گئی۔
  •   13 جون - پاکستان کے وفاقی وزیر شاہد جمیل قریشی پر کینیڈین نژاد خاتون کے قتل کا الزام
  •   14 جون - دہشت گردوں نے سامرا، عراق میں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے مزار کے دو مینار شہید کر دیے۔ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات بڑھنے کا شدید خدشہ
  •   19 جون - شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک مدرسہ پر امریکی میزائیل سے چالیس افراد بشمول طلبہ ہلاک۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بم کی تیاری کے دوران بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے مگر مقامی لوگوں کے مطابق میزائیل اور امریکی طیارے دیکھے گئے تھے۔ گذشتہ اکتوبر میں اسی طرح کے میزائیل سے باجوڑ میں 80 افراد ،جن میں اکثریت بچوں کی تھی، ہلاک ہو گئے تھے۔
  •   19 جون - اسلام آباد (پاکستان) میں پولیس کے 1200 جوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں اور 5 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے۔ یہ احتجاج ایک کانسٹیبل کی ھلاکت پر ہوئے - یہ ھلاکت حکومت کے برے سلوک اور غیر انسانی طریقہ سے ان پولیس والوں کو اسلام آباد میں رکھنے سے ہوئی۔ ان پولیس والوں کو اب 10 دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔
  •   21 جون - امریکی میزائیل کے حملہ سے پاکستانی علاقے میں بچوں سمیت کئی افراد ہلاک۔ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ نے اسے امریکی حملہ بتایا مگر وفاقی حکومت کے مطابق یہ اموات بم تیار کرتے ہوئے بم پھٹنے سے ہوئیں۔
  •   23 جون - امریکی افواج نے پاکستان کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حملہ کرتے ہوئے جہازوں سے بمباری کی اور 32 افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بھی اس حملہ کو امریکی حملہ تصور کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سے دو دن پہلے بھی اسی قسم کے ایک حملہ میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
  •   23 جون - کراچی، پاکستان میں خوفناک بارش اور طوفان سے دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افراد سائن بورڈوں، دیواروں، درختوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
  •   23 جون - کراچی میں طوفان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مسلح ارکان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہراساں کیا اور ایمبولینسوں سے لاشیں نہیں اتارنے دیں۔ بی بی سی کے مطابق اس سے قبل بھی عبد الستار ایدھی کو دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
  •   24 جون - چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا قافلہ اکتیس گھنٹے میں اسلام آباد سے ملتان پہنچ گیا جہاں وہ بار کونسل سے خطاب کریں گے۔ لاکھوں لوگوں کا استقبال۔
  •   26 جون - قومی اسمبلی میں پراسرار آگ لگنے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ریکارڈ جل گیا۔ ممکنہ طور پر جلنے والے ریکارڈ میں حکومتی خاص طور پر وزیر اعظم شوکت عزیز کی بدعنوانی سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔
  • 26، 27 جون - سمندری طوفان، سیلاب اور مسلسل بارشوں سے بلوچستان میں پندرہ افراد ہلاک اور 15000 سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں تربت، پسنی، اورماڑہ اور جھیل مگسی کے علاقے شامل ہیں۔
  •   27 جون - برطانیہ کے نئے وزیر اعظم گورڈن براؤن ہوں گے۔ ٹونی بلئیر نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کر دیا۔
  •   29 جون - لندن میں ایک کار سے انتہائی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

جولائیترميم

  •   یکم جولائی - برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  •   2 جولائی - جلتی ہوئی جیپ کو گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈا میں گھسانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایک شخص موقع پر گرفتار ہو گیا۔ بعد میں مزید گرفتاریاں۔ حملہ کرنے والوں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ سے ہے اور زیادہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
  •   3 جولائی - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کے ارد گرد گھیرا اور کرفیو۔ دونوں طرف سے فائرنگ میں بارہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
  •   4 جولائی - لال مسجد اسلام آباد پاکستان کے مولانا عبد العزیز برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار۔ ان کے بھائی اور نائب مولانا غازی نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مگر تاحال ہتھیار نہیں ڈالے
  •   10 جولائی - شام سات بجے کے قریب لال مسجد، اسلام آباد پاکستان کے مہتمم عبد الرشید غازی فوج کے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔ کل ہلاکتیں 120 ہوئیں جن میں فوجی، بچے اور دیگر افراد شامل ہیں۔
  •   14 جولائی - پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک خودکش حملے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
  •   15 جولائی - پاکستان کے علاقہ سوات کے صدر مقام مینگورہ کے قریب حملے میں 11 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک 39 زخمی ہو گئے۔
  •   15 جولائی - پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائینز میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں سترہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے
  •   15 جولائی - پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کے طالبان نے گزشتہ برس حکومت کے ساتھ کیا جانے والا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاقے میں گوریلا کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جب سے یہ معاہدہ ہوا تھا، امریکا کی شدید خواہش تھی کہ یہ معاہدہ ختم ہو جائے۔
  •   17 جولائی - چیف جسٹس افتخار چوھدری کی اسلام آباد کی ریلی میں خود کش حملے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   17 جولائی - برازیل میں طیارہ کے حادثے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   18 جولائی - شمالی وزیرستان، پاکستان میں دھشت گردوں کے ایک اور خود کش حملہ میں سترہ فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
  •   19 جولائی - ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک۔ حب میں اصل نشانہ چینی شہری تھے جو بچ گئے۔
  •   19 جولائی - کوہاٹ چھاؤنی کی مسجد میں خود کش حملہ۔ چودہ افراد ہلاک
  •   20 جولائی - میرانشاہ میں خود کش حملہ میں تین افراد ہلاک
  • 20 جولائی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہو گئے۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔
  •   20 و21 جولائی - پاکستان کے علاقے دیر میں آسمانی بجلی اور آندھی سے ایک سو کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   25 جولائی - بنوں میں شہری آبادی پر قبائلی علاقہ کی طرف سے دو میزائیل پھینکے گئے۔ آٹھ افراد ہلاک۔
  •   27 جولائی - اسلام آباد میں لال مسجد کے بالکل قریب واقع ایک ہوٹل پر خود کش بم حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔
  •   27 جولائی - لال مسجد اسلام آباد نمازِ جمعہ کے لیے کھول دی گئی۔ کچھ وقت کے لیے ایک اسلامی جماعت کے طلبہ نے مسجد پر قبضہ رکھا۔ بعد میں وارننگ کے بعد مسجد خالی کر دی گئی۔ مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اگستترميم

  • 3۔ 5 اگست - ویکی مینیا کانفرنس کا تائیوان میں انعقاد
  •   یکم اگست - شمالی وزیرستان میں فضائی حملہ میں اٹھارہ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے
  •   یکم اگست - بھارت کے اداکار سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر چھ سال قید کی سزا۔
  •   5 اگست - پاراچنار، پاکستان میں خود کش حملہ میں چار اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک۔
  •   5 اگست - مسلم لیگ کے رکن جاوید ہاشمی کو عدالتی فیصلہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
  •   8 اگست - شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن میں بارہ مزاحمت کار ہلاک
  •   11 اگست - کراچی میں بارش سے چالیس افراد ہلاک۔
  •   14 اگست - جنوبی وزیرستان میں سولہ عسکریت پسند ہلاک
  • 14 اگست - عراق کے شہر موصل میں چار بم دھماکوں میں 200 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
  •   15 اگست - پیرو میں خوفناک زلزلہ۔ پانچ سو چالیس افراد ہلاک۔ پندرہ سو زخمی۔ ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ۔
  •   21 اگست - میکسیکو کے قریب سمندری طوفان جسے ڈین کا نام دیا گیا ہے، نے تباہی پھیلا دی
  •   23 اگست - پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی آئینی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا۔ دونوں بغیر کسی رکاوٹ کے وطن واپس آ سکتے ہیں۔
  •   25 اگست - بھارت کے شہر حیدرآباد میں دو بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   25 اگست - یونان میں شدید آگ۔ چونسٹھ افراد ہلاک۔ قومی درجہ کی ہنگامی صورت حال کا اعلان۔ جنگلوں سے شروع ہونے والی آگ کو اب تک نہیں بجھایا جا سکا۔
  •   28 اگست - ملحدین کی کوششوں کے باوجود عبد اللہ گل ترکی کے گیارہوں صدر منتخب ہو گئے۔

ستمبرترميم

  •   10 ستمبر - پاکستان کے سابقہ وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپس لوٹے تو انہیں عدالتی احکام کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوائی اڈا سے ہی سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں سعودی عرب کی کھلی مداخلت دیکھی گئی۔
  • 11 ستمبر - جزوی سورج گرہن
  •   12 ستمبر - جاپان کے وزیر اعظم نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا جو انیس ستمبر سے نافذ العمل ہوگا
  •   12 ستمبر - روسی وزیر اعظم میخائیل فرادکوو اور ان کی تمام کیبینیٹ مستعفی ہو گئی۔
  •   13 ستمبر - برج دوبئی کو دنیا کی اونچی ترین عمارت کا درجہ حاصل ہو گیا

اکتوبرترميم

  •   یکم اکتوبر - قانون کی رو سے پاکستان میں انتخابات کے مہینے کی ابتدا۔ انتخابات کا امکان اب 2008ء میں ہے۔
  •   6 اکتوبر - پاکستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد۔ نتائج کا اعلان ایک متعلقہ عدالتی فیصلہ کے بعد کیا جائے گا۔
  •   18 اکتوبر - پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو آٹھ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں۔ کراچی میں لاکھوں افراد نے استقبال کیا۔ استقبالی جلوس میں خود کش حملوں سے 136 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ ممکنہ طور پر بینظیر بھٹو پر کیا گیا۔
  •   27 اکتوبر - ارجنٹائن میں عام انتخابات

نومبرترميم

  •   3 نومبر - پاکستان کے آمر جنرل پرویز مشرف نے عدلیہ پر شب خون مارتے ہوئے پورے ملک میں ہنگامی حالت ( ایمرجنسی) نافذ کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو فارغ کر دیا گیا۔
  •   3 نومبر - پاکستان میں نیا پریس آرڈیننس۔ ٹی وی نشریات جام کر دی گئیں۔ اخبارات اور ٹیلیوژن پر مختلف قسم کی نئی پابندیاں۔
  •   4 نومبر - پاکستان میں پانچ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی اکثریت وکلا اور سیاست دانوں پر مشتمل ہے۔ ججوں کی اکثریت کا نئے احکام کے تحت حلف اٹھانے سے انکار
  •   5 نومبر - پاکستان میں درجنوں مزید وکلا گرفتار کر لیے گئے۔ بے شمار وکلا کی احتجاج کے دوران پٹائی کی گئی۔ نئے احکام کے مطابق حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے لگائے گئے۔
  •   29 نومبر - صدر پرویز مشرف نے پاکستان فوج کی کمان اشفاق کیانی کے ہاتھ میں دے دی۔
  •   30 نومبر - پرویز مشرف نے سویلین صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔

دسمبرترميم


2008ترميم

یہ مضمون سنہ 2008ء کے متعلق ہے۔ عدد کے لیے  (اور دیگر استعمال کے لیے)، دیکھیے 2008 (عدد)۔
ہزاریہ: 3 ہزاریہ
صدیاں:
دہائیاں:
سال:
2008ء : جنوری · فروری · مارچ · اپریل · مئی · جون · جولائی · اگست · ستمبر · اکتوبر · نومبر · دسمبر

جنورىترميم

<< جنوری >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
      1 2 3 4
5 6 7 8 9 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28 29 30 31  
2019ء

فرورىترميم

<< فروری >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
            1
2 3 4 5 6 7 8
9 10 11 12 13 14 15
16 17 18 19 20 21 22
23 24 25 26 27 28  
             
2019ء

مارچترميم

<< مارچ >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
            1
2 3 4 5 6 7 8
9 10 11 12 13 14 15
16 17 18 19 20 21 22
23 24 25 26 27 28 29
30 31          
2019ء
  • 2 مارچ - درہ آدم خیل میں زرغن خیل کے مقام پر جرگے میں خودکش حملہ، 40 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی۔
  • 3 مارچ - روس میں صدارتی انتخابات میں دمتری میدوی ایدف کامیاب۔
  • 4 مارچ - لاہور کے بحریہ وار کالج کی پارکنگ میں خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 5 شہید، 11 زخمی۔
  • 11 مارچ - لاہور میں دو خودکش کار بم حملہ، 24 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی۔
  • 15 مارچ - اسلام آباد میں اطالوی ریستوراں میں بم دھماکا، 2 غیر ملکی ہلاک، 19 زخمی۔
  • 16 مارچ - جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں 20 جاں بحق، 8 زخمی۔
  • 17 مارچ - نو منتخب قومی اسمبلی نے 1973ء کے آئین کے تحت حلف اٹھا لیا۔
  • 17 مارچ - مینگورہ پولیس لا‎ئنز میں مبینہ خودکش حملہ، 3 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی۔
  • 20 مارچ - جنوبی وزیرستان میں فوجی کیمپ کے باہر خودکش حملہ، 5 اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی۔
  • 25 مارچ - یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا، وہ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم بنے۔
  • 25 مارچ - نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی اسٹیفن فلیمنگ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر۔

اپريلترميم

<< اپریل >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29 30      
2019ء

مئیترميم

<< مئی >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31
2019ء
  • یکم مئی - چین میں دنیا کے سب سے لمبے 36 کلو میٹر طویل دریائی پل کا افتتاح۔
  • 3 مئی - میانمار میں سمندری طوفان کی تباہی، ہزاروں لوگ کے ہلاک ہونے کا خطرہ۔
  • 6 مئی - بنوں، چوکی پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار سمیت 7 جاں بحق۔
  • 12 مئی - دولت مشترکہ میں پاکستان کی رکنیت بحال۔
  • 12 مئی - مسلم لیگ - ن کا وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان۔
  • 12 مئی - چین میں 7.9 ریکٹر کا زلزلہ، 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک۔
  • 13 مئی - جےپور، بھارت میں سات بم دھماکے، 80 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی۔
  • 14 مئی - باجوڑہ، جنوبی وزیرستان میں امریکی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 20 جاں بحق۔
  • 16 مئی - پاکستانی سفیر طارق عزیزالدین رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے۔
  • 18 مئی - مردان چھاؤنی میں خودکش حملہ، 4 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک۔
  • 25 مئی - امریکا کے خلائی ادارے ناسا کا تحقیقی خلائی طیارہ "فینکس" مریخ کی سطح پر اتر گیا۔
  • 25 مئی - ميشال سليمان لبنان کے صدر منتخب۔
  • 28 مئی - نیپال میں 240 سالہ پادشاہت کا خاتمہ، نیپال میں منتخب آئین ساز اسمبلی کی طرف سے جمہوریت کا نفاظ۔

جونترميم

<< جون >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
1 2 3 4 5 6 7
8 9 10 11 12 13 14
15 16 17 18 19 20 21
22 23 24 25 26 27 28
29 30          
2019ء
  • یکم جون - پاکستان میں بجلی بچانے کے لیے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا اعلان۔
  • 2 جون - اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے قریب بم دھماکا، 8 افراد ہلاک، 30 زخمی۔
  • 6 جون - پاکستان نے بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تحریری درخواست اقوام متحدہ کو پیش کر دی۔
  • 7 جون - میاں محمد شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلی منتخب۔
  • 9 جون - لانگ مارچ، وکلا کے قا‎فلے پارلیمنٹ ہا‎ؤس روانہ۔
  • 11 جون - امریکا کے پاکستانی علاقے پر دو حملے، میجر سمیت 13 فوجی اور 15 شہری شہید۔
  • 19 جون - کنٹرول لائن پر فائرنگ، 4 فوجی شہید، پاکستان کی جوابی فائرنگ۔
  • 21 جون - بینظیر کی سالگرہ پر لوگوں کے خون کے عطیات اور قرآن خوانی، قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں بدلنے کا اعلان۔
  • 22 جون - وفاقی بجٹ منظور، ججوں کی تعداد 29 کر دی گئی۔
  • 23 جون - ضمنی الیکشن میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا، ملک بھر میں مظاہرے۔
  • 26 جون - پاکستان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد۔
  • 28 جون - خیبر ایجنسی میں فوج کا آپریشن، دہشت گردوں کے مقامات پر بمباری۔

جولائیترميم

<< جولائی >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29 30 31    
2019ء
  • 6 جولائی - لال مسجد کے قریب خودکش حملہ، 15 پولیس اہلکاروں سمیت 19 ہلاک، 49 زخمی۔
  • 7 جولائی - کابل میں بھارتی سفارتخانے پر خودکش حملہ، 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی۔
  • 7 جولائی - کراچی میں ایک گھنٹے میں سات بم دھماکے، 2 ہلاک، 51 زخمی۔
  • 17 جولائی - ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچیج میں مسلسل 15 دن سے مندی، کھربوں ڈوب گئے، ہنگامے شروع۔

اگستترميم

<< اگست >>
ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31            
2019ء

18 اگست - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ستمبرترميم

اکتوبرترميم

نومبرترميم

دسمبرترميم

جنورىترميم

  • یکم جنوری
  • * آسٹریا، جاپان، ترکی، میکسیکو اور یوگنڈا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور عارضی ارکان حلد اٹھایا۔
  • *   - فرانس کی جگہ چیک ریپبلک نے یورپی یونین کی صدارت سنبھالی اور سلاوکیہ نے یورو کو قومی کرنسی کے طور پر اپنایا۔
  • *   - ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے راہنما اسامہ القینی اور شیخ احمد سلیم سیدان ہلاک ہو گئے۔
  •   3 جنوری - اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران اپنے زمینی دستے غزہ میں داخل کیے۔
  •   7جنوری - روس نے یورپ کو سپلائی کی جانے گیس بند کر دی۔
  •   13جنوری - اتھوپیا نے دو سال بعد صومالیہ سے اپنی فوج نکالنی شروع کی۔
  •   15جنوری - پاکستانی پولیس نے ممبئی حملے کے سلسلے میں کریک ڈاﺅن کے دوران ملک بھر سے 124افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں سب سب ک سب سنی مسلمان تھے
  •   17جنوری - غزہ جنگ میں اسرائیل جنگ بندی کا اعلان کیا۔
  •   20جنوری - باراک حسین اوباما نے نئے امریکی صدر کا حلد اٹھایا۔
  •   21جنوری - اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوجیں نکال لی۔
  • 22جنوری
  • *   - صدر اوباما نے کیوبا میں قائم گوانتامو جیل ایک سال میں بند کرنے کا اعلان کیا۔
  • *   - پاکستان کے حساس اداروں نے 7جولائی کے لندن بم دھماکوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو پشاور سے گرفتار کیا۔
  •   23 جنوری - امریکی ڈرون حملے میں 14افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 26جنوری - بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے گانگو کے باغی لیڈر تھامس لیبانا کے خلاف اپنے پہلے مقدمے کی سماعت شروع کی۔
  •   31جنوری - عراق میں صوبائی حکومتوں کے انتخابات ہوئے۔ جس میں 440سیٹوں کے لیے 14سو سے زائد افراد کھڑے ہوئے۔

فرورىترميم

  •   یکم فروری - ہم جنس پرست جوہانہ نے آئس لینڈ کے وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔
  •   7فروری آسٹریلیا کی تاریخ میں بدترین آگ بھڑک اٹھی جس سے 173افراد ہلاک، 500سے زائد زخمی اور7500بے گھر ہو گئے جس سے ملبورن کا درجہ حرارت46.4سنٹی گریڈ ہو گیا۔
  •   8فروری کو طالبان نے پولینڈ کے جیولوجیسٹ پیٹر سٹین زک کی ہلاک کی وڈیو جاری کی جسے چندماہ قبل پاکستان سے اغوا کیا گیا تھا۔
  • 10فروری
  • *   - اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات ہوئے جس میں اسرائیل کی وزیر خارجہ تیزیبی28سیٹوں کے ساتھ جیت گئی۔
  • * سائیبریا کے علاقے میں ایک امریکی اور ایک روسی خلائی سیارہ آپس میں ٹکرا گئے۔
  • 17فروری
  • * اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ افغانستان میں گذشتہ سال کی نسبت40فیصد زیادہ شہری مارے گئے۔
  • *   - سوڈان حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر دستخط ہوئے۔
  •   25فروری - ترکی کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوارعملے سمیت 135مسافر ہلاک ہو گئے۔
  • 26فروری - بین الاقوامی عدالت انصاف نے سربیا کے سابق صدر میلان میلونٹوف کو کوسوو جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات سے بری کر دیا۔

  پاکستان

مارچترميم

  •   2 مارچ - افریقی ملک گنی بساﺅ کے صدر جاﺅ برنارڈو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
  •   4 مارچ - بین الاقوامی عدالت انصاف نے سوڈان کے صدر ھسن البشیر کے جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
  •   7مارچ - آئر لینڈ میں تعینات برطانوی فوجی دستے پر آئرش ریپبلیکن آرمی کے حملے میں دو برطانوی فوجی ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ یہ1997کے بعد برطانوی فوج پر پہلا حملہ تھا۔
  •   8 مارچ - عراق کے شہر بغداد میں ایک خودکش حملے میں 28افراد ہلاک اور57افراد زخمی ہو گئے۔
  •   10 مارچ - بغداد میں ایک اور خود کش حملے میں 33افراد ہلاک اور46زخمی ہو گئے۔
  •   11مارچ - جرمنی کے ایک سکول میں 17سالہ طالب علم نے فائرنگ کر کے 15طالب علم ہلاک کر دیے۔
  •   14مارچ - سری لنکا کے جنوبی علاقے میں ایک خودکش حملے میں 14افراد ہلاک اور46زخمی ہو گئے۔
  •   27مارچ - انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے ڈیم ٹوٹ گیاجس کے نتیجے میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   30مارچ - امریکی حکومت نے افغان انتخابات کے لیے افغان حکومت 40ملین ڈالر دیے۔
  •   31مارچ - شمالی افریقہ سے تارکین وطن کو یورپ لیجانے والی کشتی ڈوب گئی جس میں 200سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

  پاکستان

  • یکم مارچ - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 3مارچ - پاکستان کے شہر لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیاجس سے 8افراد ہلاک کو متعدد زخمی ہو گئے۔
  • 4مارچ - صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ حکومت انتہا پسند طالبان اور دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرے گی۔
  • 12مارچ - ایک امریکی ڈرون حملے میں کرم ایجنسی میں 24افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 13مارچ -حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار وں کو ملک بھر میں تعینات کر دیا۔ 16مارچ کو عدلیہ بحالی کے سلسلے میں لانگ مارچ شروع کیا گیا۔
  • 15مارچ - ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 16مارچ -پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قوم سے خطاب کیا اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر ججوں کو بحال کر دیا۔
  • 25مارچ - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 26مارچ - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔

اپريلترميم

  • یکم اپریل
  • *   - سویڈن حکومت نے ہم جنس سے شادی کرنے کی اجازت دے دی ۔
  • * اسکاٹ لینڈ میں ایک ہیلی کوپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 16افراد ہلاک ہو گئے۔
  • *     البانیہ اور کرویئشا نیٹو میں شامل ہو گئے۔
  • 2اپریل کو جی ٹونٹی ممالک کی عالمی معاشی بحران کے حوالے سے لندن میں کانفرنس ہوئی جس میں عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے 1.1ٹریلین ڈالر مختص کیے گئے۔
  •   3اپریل کو فرانس کے صدر سرکوزی نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ وہ گوناتامو جیل بند ہونے کے بعد وہاں قید افراد کو لینے کے لیے تیار ہے۔ ۔
  •   5اپریل کو شمالی کوریا نے خلائی راکٹ کا تجربہ کیا۔
  •   6اپریل کو اٹلی کے شہر لاقیلہ میں 6.3ریکٹر سکیل کا زلزلہ آیا جس میں 300افراد ہلاک اور1500زخمی ہو گئے جبکہ50ہزار افراد بے گھر ہوئے۔
  •   7اپریل کو پیرو کے سابق صدر البرٹو فیوجی مورو کو 25برس قید کا حکم ہوا۔
  •   9اپریل کو شمالی کوریا کے صدر کم جنگ یل ملک کے تیسری بار صدر منتخب ہوئے۔
  •   10اپریل کو عراق میں ایک خود کش حملے میں 5ماریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  • 21اپریل کو یونیسکو نے ورلڈ ڈیجیٹل لائیبریری کا آغاز کیا۔
  •   23اپریل کو عراق کے شہر بغداد میں ایک خود کش حملے میں 80افراد ہلاک ہو گئے۔
  •   24اپریل کو بغداد میں ایک اور خود کش حملے کے نتیجے میں 60افراد ہلاک اور240زخمی ہو گئے۔
  •   24اپریل کو جنوبی افریقا میں حکمران جماعت نے ایک تہائی اکثریت سے انتخابات جیت لیے۔
  •   26اپریل تک میکسیکو میں سوائن فلو سے 103 افراد کی ہلاک ہو گئے جبکہ 29اپریل تک ان ہلاکتوں کی تعداد150تک پہنچ گئی۔

  پاکستان


  • یکم اپریل - اورکزئی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 14افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 4اپریل - بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ نے اقوام متحدہ کے آفیسر جان سولکی کو رہا کر دیا۔
  • * شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 8اپریل -شمالی وزیرستان میں امریکی درون حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 9اپریل - تربت کے قریب سے بلوچ نیشنل موومنٹ کے صدر غلام محمد بلوچ کی لاش ملنے کے بعد بلوچستان میں ہنگامے شروع ہو گئے۔
  • 19اپریل - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 3افردا ہلاک اور5زخمی ہو گئے۔
  • 28اپریل - پاکستانی فوج نے وادی بونیر پر حملے کے دوران50کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
  • 29اپریل - جنوبی وزیرستان میں امریکی حملے میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔

مئیترميم

  • یکم مئی -341سال کے بعد Poet Laureate کے طور پر ایک 53سالہ عورت کا انتخاب ہوا۔ Poet Laureate قومی تہواروں کے موقع پر نغمے کمپوز کرتا ہے۔
  •   7 مئی - افغانستان میں تعینات امریکی فوجوں نے اعتراف کیا کہ ان کے جہازوں کی بمباری شہریوں کی ہلاک میں اضافہ ہوا ہے۔
  •   18 مئی - سری لنکا میں ایک چوتھائی صدی سے جاری خانہ جنگی کا اختتام ہوا۔ سری لنکا کی فوجوں نے باغیوں کا خاتمہ کر دیا۔
  •   23 مئی - جنوبی کوریا کے سابق صدر رومو یان نے رشوت کے الزام میں دوران تفتیش اپنے بنگلہ کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔
  •   25 مئی - شمالی کوریا نے اپنے دوسرے کامیاب ایٹمی دھماکے کا اعلان کیا۔

  پاکستان


  • یکم مئی - پاکستانی فوج نے 60 دہشت گرودں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔
  • 2 مئی - مہمند ایجنسی میں ایک جھڑپ کے دوران 2پاکستانی فوجی اور13طالبان ہلاک ہو گئے۔
  • 7 مئی - سوات میں ایک جھڑپ کے دوران10فوجی اور22طالبان ہلاک ہو گئے۔
  • 8 مئی - سوات جنگ سے متاثرہ اور کیمپوں میں پناہ لینے والے شہریوں کی تعداد 45ہزار تک پہنچ گئی۔
  • 9 مئی - جنوبی وزیرستان مین امریکی ڈرون حملے میں 6افراد ہلاک ہوئے۔
  • * سوات میں فوج نے 55انتہا پسندطالبان کو ہلاک کر دیا۔
  • 12 مئی - جنوبی وزیرستان میں ہی ایک امریکی ڈرون حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 16 مئی - شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 25افراد ہلاک ہوئے۔
  • 22 مئی - اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے سوات کے بے گھر ہونے والے ڈیرھ لاکھ کے قریب افراد کی مدد کے لیے اپیل کی۔
  • 26 مئی - سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
  • 30 مئی - پاکستانی فوج نے دہشت گردوں سے مینگورہ اور سوات خالی کروا لیا۔

جونترميم

  پاکستان


  • 2 جون - پاکستانی فوج نے ایک آپریشن میں یرغمال کیے گئے افراد میں سے 80کو بازیاب کروا لیا۔
  • 13 جون - پاکستان کی فضایئہ نے طالبان لیڈر بیت اللہ محسود کے علاقے پر بمباری کی۔
  • 14 جون - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک ہوئے۔
  • 18 جون- شمالی وزیستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک ہوئے۔
  • 19 جون - پاکستانی وزیر دفاع احمد مختار نے سوات آپریشن کے جلد ختم ہونے کا اعلان کیا۔
  • 21 جون- پاکستان نے ٹونٹی تونٹی کرکٹ کے دوسرے عالمی مقابلے میں سری لنکا کو شکست دیکر عالمی ٹرافی جیت لی۔
  • 23 جون - مکین میں امریکی ڈرون حملے میں 80افراد ہلاک ہوئے یہ حملہ بہت اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے لیے کیا گیا مگر وہ اس حملے میں بچ گیا۔ اسی دن دوسرا حملہ شمالی وزیرستان میں ہوا جس میں 8افراد ہلاک ہوئے۔
  • 24 جون - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 43افراد ہلاک ہو گئے۔

جولائیترميم

  پاکستان


  • 3 جولائی - امریکی ڈرون حملے میں 17افراد ہلاک اور27زخمی ہو گئے۔
  • 7 جولائی - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 8 جولائی - جنوبی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 9 جولائی - جنوبی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 17 جولائی - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 19 جولائی - کراچی میں ایک عمارت گرنے سے 26 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔

اگستترميم

  •   4 اگست - شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ال نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے ملاقات کے بعد دو امریکی صحافیوں کو معاف کر دیا جنہیں شمالی کوریا میں غیر قانونی داخلے کے بعد گرفتار کر لیا تھا اور12سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
  •   5 اگست -ایران کے صدر احمدی نژاد نے دوسری بار صدر کا حلف اٹھایا۔
  •   7 اگست - تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 600افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ طوفان گذشتہ نصف صدی کا شدید ترین طوفان تھا۔
  •   19 اگست - عراق کے شہر بغداد میں ایک خود کش حملے میں 95افراد ہلاک اور600افراد زخمی ہو گئے۔
  •   20 اگست - لیبیا کے شہری عبد الباسط علی محمد کو کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوجانے پر اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے رہا کر دیا جسے 1988میں پان ایم کے مسافر طیارے کو بم سے تباہ کیا تھا۔
  •   30 اگست - جاپان کی حزب مخالف کی جماعت نے حکمران جماعت کو 119کے مقابلے میں 308سیٹیں حاصل کر کے واضع کامیابی حاصل کی۔

  پاکستان


  • 5 اگست - ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پاکستانی طالبان لیڈر بیت اللہ محسود ہلاک ہو گئے۔
  • 6 اگست - دریائے سندھ میں ایک بس گرنے سے 34افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 11 اگست - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 14 اگست - پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ٹرین اسلام آباد سے استنبول کا افتتاح ہوا۔
  • 21 اگست - ایک اور امریکی ڈرون حملے میں 21افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 22 اگست - پاکستان طالبان نے اپنے نئے لیڈر حکیم اللہ محسود کا اعلان کیا۔
  • 26 اگست - پاکستانی طالبان نے بیت اللہ محسود کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
  • 27 اگست - جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہوئے جس میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کا دہشت گرد راہنما طاہر یولدوش بھی ہلاک ہوا۔

ستمبرترميم

  •   2 ستمبر - گنی بساﺅ کی فوج نے احتجاجی جلوس پر فائرنگ کر کے 157شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
  •   7 ستمبر - ایک برطانوی عدالت نے تین پاکستانی نزاد شہریوں عبد اللہ احمد، تنویر حسین اور اسد سرور کو ایک جہاز کو تباہ کرنے کی سازش کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔
  •   25 ستمبر - امریکا اور اس کے اتحادی برطانیہ اور فرانس نے ایران کو ایٹمی پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے پابندیاں لگانے کی دھمکی دی۔
  •   28 ستمبر - انڈونیشیا کی ریاست جاوا میں 7.1ریکٹر سکیل کے زلزلے کے نتیجے میں 60افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 30 ستمبر - سماٹرا میں 7.6ریکٹر سکیل کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس سے 1000سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

  پاکستان


  • 8 ستمبر - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 10افراد ہلاک ہوئے جس میں القاعدہ کا راہنما الیاس کشمیری، مصطفے ٰ الجزیری بھی ہلاک ہوئے۔
  • 14 ستمبر - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک ہوئے۔
  • 24 ستمبر - شمالی وزیرستان میں امریکی حملے میں 12افراد ہلاک ہوئے۔
  • 29 ستمبر - جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دو امریکی حملوں میں 13طالبان جن میں دو ازبک دہشت گرد اور طالبان کمانڈر عرفان محسود ہلاک ہوئے۔

اکتوبرترميم

  پاکستان


  • 15 اکتوبر - شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک ہوئے۔
  • 21 اکتوبر - شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے جس میں القاعدہ کا رہنما ابو ایوب المصری بھی شامل تھا۔
  • 24 اکتوبر - ڈمہ ڈولا میں امریکی ڈرون حملے میں 27افراد ہلاک ہوئے جس میں دہشت گردوں کے متعدد اہم لیڈر بھی شامل تھے۔

نومبرترميم

  پاکستان

دسمبرترميم

  •   4 دسمبر - اٹلی کی ایک عدالت نے امریکی طالب علم کو اپنی روم میٹ کو قتل کرنے کے الزام میں 26 برس قید کی سزا سنائی۔
  • 16 دسمبر - یورپ کے ماہرین فلکیات نے زمین سے 40 نوری سال کے فاصلے پر ایک سیارے پر پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ اس سیارے کا نام جی جے 1214 رکھا گیا ہے۔
  •   18 دسمبر - ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔

  پاکستان

  • 8 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے جس میں القاعدہ کا لیڈر صالح الصومالی بھی ہلاک ہوا۔
  • 9 دسمبر کو جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6افراد ہلاک ہوئے جن میں دو طالبان راہنما بھی شامل تھے۔
  • 17 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دو امریکی ڈرون حملوں میں 32افراد ہلاک ہوئے ۔
  • 18 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 25 دسمبر کو پاکستان کی فضائیہ نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جن میں 10دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
  • 26 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 13افراد ہلاک ہوئے۔
  • 27 دسمبر کو ملک بھر میں بے نظیر بھٹو کی دوسری برسی منائی گئی جس میں جیالوں نے اپنے خون کے چراغ روشن کیے۔


<<  سابقہاکیسویں صدی آئندہ  >>
2000ء کی دہائی   2001-2002ء-2003ء-2004ء-2005ء-2006ء-2007ء-2008ء-2009-2010ء
2010ء کی دہائی   2011-2012ء-2013ء-2014ء-2015ء-2016ء-2017ء-2018ء-2019-2020ء
2020ء کی دہائی   2021-2022ء-2023ء-2024ء-2025ء-2026ء-2027ء-2028ء-2029-2030ء
2030ء کی دہائی   2031-2032ء-2033ء-2034ء-2035ء-2036ء-2037ء-2038ء-2039-2040ء
2040ء کی دہائی   2041-2042ء-2043ء-2044ء-2045ء-2046ء-2047ء-2048ء-2049-2050ء
2050ء کی دہائی   2051-2052ء-2053ء-2054ء-2055ء-2056ء-2057ء-2058ء-2059-2060ء
2060ء کی دہائی   2061-2062ء-2063ء-2064ء-2065ء-2066ء-2067ء-2068ء-2069-2070ء
2070ء کی دہائی   2071-2072ء-2073ء-2074ء-2075ء-2076ء-2077ء-2078ء-2079-2080ء
2080ء کی دہائی   2081-2082ء-2083ء-2084ء-2085ء-2086ء-2087ء-2088ء-2089-2090ء
2090ء کی دہائی   2091-2092ء-2093ء-2094ء-2095ء-2096ء-2097ء-2098ء-2099-2100ء

سانچہ:ابتدائی ترتیب:2000ء کی دہائی