2014ء سرمائی اولمپکس
اولمپکس 2014 موسمِ سرما سرکاری طور پر XXII موسمِ سرما اولمپکس کے نام سے جانے جاتے ہیں جبکہ عمومی طور پر انھیں سو چی 2014 ( Sochi 2014 کہا جاتا ہے۔ سرمائی اولمپکس چار سال بعد ایک دفعہ ہوتے ہیں۔ اس دفعہ یہ روس کے سوچی میں منعقد ہوئے۔ -7 فروری 2014 سے شروع ہونے والے یہ اولمپکس 23 فروری 2014 کو ختم ہوئے - ان اولمپکس کے انعقاد کے لیے روس کے شہر سو چی کو 2007 میں ہی چن لیا گیا تھا- 1991ء میں سو ویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یہ روس میں منعقد ہونے والے پہلے اولمپکس تھے - اس سے قبل 1980 کے موسمِ گرما اولمپکس کا میزبان سو ویت یونین تھا- ان اولمپکس کے لیے 12 بلین امریکی ڈالرز کی رقم مختص کی گئی تھی جو نا کافی ثابت ہوئی اور تجاوز کر کے 51 بلین تک پہنچ گئی - یہ رقم 2008 میں چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہونے والے موسمِ گرما اولمپکس کی رقم (44 بلین امریکی ڈالرز) سے بھی تجاوز کر گئی جو تاریخ کے مہنگے ترین اولمپکس تھے -
اس اولمپکس میں کل 98 مختلف مقابلے ہوئے -
بولی لگانے کا عمل
ترمیمسوچی کو 4 جولائی 2007 کو ہی “انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی “ ( آئی - او - سی ) کے ایک سو انیس ویں سیشن میں ان اولمپکس کے لیے چن لیا گیا تھا - 1980 کے مو سمِ گرما کے اولمپکس کے بعد( جن کی میزبانی سو ویت یونین نے کی تھی) یہ روس میں منعقد ہو نے والے پہلے اولمپکس تھے -
! انتخا بات برائے میزبان شہر برائے اولمپکس 2014 ----بیلٹ رزلٹ | ||||
---|---|---|---|---|
نمبر شمار | شہر | ملک | پہلا راؤنڈ | دوسرا راؤنڈ |
1 | سوچی | روس | 34 | 51 |
2 | پیونگ چانگ ( انگریزی:Pyeongchang) | جنوبی کوریا | 36 | 47 |
3 | سالز برگ | آسٹریا | 25 | - |
شریک قومی اولمپک کمیٹیز
ترمیماس دفعہ ریکارڈ 88 ممالک مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔۔[3] جبکہ 2010 کے سرمائی اولمپکس میں 82 ممالک نے حصہ لیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sochi 2014 Reveals its Slogan"۔ Sochi 2014 Olympic and Paralympic Games Organizing Committee۔ 25 September 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2012
- ^ ا ب "News"۔ sochi2014.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2014
- ↑ "Record 88 nations to participate in Winter Games"۔ Global News۔ سوچی, روس۔ Associated Press۔ 2 February 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2014
بیرونی روابط
ترمیمSochi 2014 Olympic and Paralympic Games سفری راہنما منجانب ویکی سفر
ویکی ذخائر پر 2014ء سرمائی اولمپکس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- دفتری ویب سائٹ (بروسی) (بانگریزی) (بفرانسیسی)
- 2014ء سرمائی اولمپکس فیس بک پر
- Sochi 2014 (IOC)
- Olimpstroy state corporationآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sc-os.ru (Error: unknown archive URL)
- Galina Masterova Sochi: an Olympic makeoverآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rbth.ru (Error: unknown archive URL) Russia Now, 23 February 2010
- Sochi (Google satellite image, latitude: 43.404, longitude: 39.953)
- Open Directory Project: Sochi 2014 Directory of links for the games.
ماقبل | Winter Olympics سوچی XXII Olympic Winter Games (2014) |
مابعد |