6174 (عدد)
6174 (عدد) یعنی 6174 (عدد) ایک عدد اور ایک علامت ہے۔ کچھ عددی نظاموں میں 6173 سے بڑا یا زیادہ اور 6175 سے چھوٹا یا کم ہوتا ہے۔ گنتی میں اسے 6174 بولا جاتا ہے۔ اور اس سے پہلے 6173 اور اس کے بعد 6175 بولا جاتا ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
لفظی | چھ (six) هزار ایک (one) hundred seventy-چار (four) | |||
صفاتی | 6174 (چھ (six) هزار ایک (one) hundred and seventy-چوتھا - fourth) | |||
اجزائے ضربی | 2 × 32× 73 | |||
مقسوم علیہ | 1, 6174 | |||
رومن عدد | VMCLXXIV | |||
یکرمزی علامات |
| |||
ثنائی | 11000000111102 | |||
ثلاثی | 221102003 | |||
رباعی | 12001324 | |||
خمسی | 1441445 | |||
ستی | 443306 | |||
ثمانی | 140368 | |||
اثنا عشری | 36A612 | |||
ستہ عشری | 181E16 | |||
اساس بیس | F8E20 | |||
اساس چھتیس | 4RI36 |
انفرادی خصوصیات
ترمیماس نے 1949 سے لے کر اب تک ریاضی دانوں اور اس علم سے شغف رکھنے والے دیگر افراد کو حیران کر رکھا ہے۔
ایسا کیوں ہے؟ ان دلچسپ حقائق کو غور سے پڑھیں اور خود ہی جانیں۔
کوئی سے چار ہندسے لیں، جن میں کم از کم دو نمبر (بشمول صفر) مختلف ہوں۔ مثال کے طور پر 1234
4321: ان نمبروں کو اس طرح ترتیب دیں کہ یہ گھٹتے جائیں
1234: اور اب انھیں اس طرح ترتیب دیں کہ یہ بڑھتے جائیں
4321 - 1234: چھوٹے نمبر کو بڑے نمبر سے تفریق کر دیں
اب اوپر دیے گئے مرحلے کو حاصل شدہ نمبر سے دہرائیں
مثال
3087 = 1234 - 4321
8730: اوپر حاصل کیے گئے نمبر کو بڑے سے چھوٹے کی طرف ترتیب دیں
0378: اس نمبر کو چھوٹے سے بڑے کی طرف ترتیب دیں
8730 - 0378 = 8352: چھوٹے نمبروں کو بڑے نمبروں سے تفریق دیں
اب اس عمل کو حاصل کیے گئے نمبر 8352 کے ساتھ تین بار دہرائیں
چلیں اب 8352 کے ساتھ بھی یہی کام کرتے ہیں اور پہلے اس طرح ترتیب دیں کہ گھٹتے جائیں اور پھر دوسری ترتیب دیں کہ بڑھتے جائیں اور پھر بڑے نمبر سے چھوٹے نمبر کو مائنس کر دیں۔
8532 - 2358 = 6174
اور یہی عمل 6174 کے ساتھ دہرائیں، نمبروں کو اوپر اور نیچے کی طرف ترتیب دیں اور بعد میں تفریق کریں۔
7641 - 1467 = 6174
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ عمل جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے آگے آپ کو ہمیشہ وہی نتیجہ ملے گا: 6174
آپ سوچ رہے ہوں گہ یہ محض ایک اتفاق ہے۔
چلیں کوئی اور نمبر لے لیتے ہیں۔ 2005 کے بارے میں کیا خیال ہے۔
5200 - 0025 = 5175
7551 - 1557 = 5994
9954 - 4599 = 5355
5553 - 3555 = 1998
9981 - 1899 = 8082
8820 - 0288 = 8532
8532 - 2358 = 6174
7641 - 1467 = 6174
اب آپ کو شاید یہ پتہ چل گیا ہو کہ آپ جو بھی چار نمبر لیں گے، کچھ دیر کے بعد آپ کے سامنے 6174 ہو گا اور اس کے بعد وہی عمل اور وہی نتیجہ۔