9K38 ایگلا میزائل
9K38ایگلا (روس میں:9К38 Игла نیٹو: SA-18 Grouse,SA-16 Gimlet, SA-24 Grinch ) روس کا بنایا ہوا زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل ہے۔ اسے روس کمپنی KBM نے بنایا ہے۔
9K38 ایگلا میزائل | |
---|---|
اصل ملک | سوویت اتحاد |
استعمال کی مدت | آغاز:1981 |
المواصفات | |
وزن | 10.8 کلوگرام |
لمبائی | 1.574 میٹر |
قطر | 72 ملی میٹر |
درستی - ترمیم |
تفصیل
ترمیمایگلا میزائل کی ترقی کا آغاز 1980ء میں ہوا۔ میزائل 11 مارچ 1981ء پر سوویت فوج میں سروس میں قبول کر لیا گیا تھا۔ میزائل کو ایک ٹیوب جسے کندھے پر رکھا جاتا ہے چلایا جاتا ہے۔ میزائل کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصہ اسے جٹھکا دے کر ٹیوب سے باہر اور دور ہوا میں پھینک دیتا ہے پھر میزائل کا اپنا انجن چلتا ہے اور اسے نشانے کی طرف لے جاتا ہے۔ ایگلا میزائل انفرارڈ کے ذریعے سے حرارت کو تلاش کرتا ہے۔ جہاز کے پیچھے سے نکلتی ہوئی حرارت کو جیسے ہی وہ ڈھونڈتا ہے وہ جہاز سے ٹکراتا ہے اور اسے تباہ کر دیتا ہے۔ اس کی رفتار ماک 2.3 ہے۔
استعمال کرنے والے ممالک
ترمیمایگلا میزائل 30 ممالک میں استعمال ہوتا ہے اور دہشت گردوں کے زیر استعمال بھی ہے۔ میزائل کی قیمت 80،000 $ ہے۔
منابع
ترمیمویکی ذخائر پر 9K38 ایگلا میزائل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |