مقعد
(Anus سے رجوع مکرر)
علم تشریح میں مقعد (anus) سے مراد غذائی نالی (alimentary canal) کے اس آخری مقام کی ہوتی ہے کہ جو اسی نالی کے ابتدائیییی مقام یعنی منہ (mouth) کی طرح جسم سے باہر کھلتا ہے اور چونکہ غذائی نالی میں موجود آنت کا آخری حصہ مستقیم (rectum) کہلایا جاتا ہے اسی لیے مقعد کی تعریف یوں بھی کر سکتے ہیں کہ یہ وہ مقام ہوتا ہے کہ جہاں مستقیم (ریکٹم) جسم سے باہر کھل جاتی / جاتا ہے۔ علم طب میں اسے شرج بھی کہا جاتا ہے۔