حیاتیاتی سازندہ

(Biological agent سے رجوع مکرر)

حیاتیاتی سازندہ (بائیو لوجیکل ایجنٹ / biological agent) کوئی بھی ایسا حیاتیاتی یعنی زندگی رکھنے والا یا زندگی سے متعلق سازندہ (agent) یا اس سازندے کی کوئی پیداوار ہوتی ہے جس کو تجربات، تشخیص و علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور بعض اوقات تخریب کاری مقاصد کے لیے بھی استعمال میں دیکھا گیا ہے۔ اگر مفید مقاصد میں استعمال ہو تو بعض اوقات اس کے لیے حیاتیاتی دوا (biological drug) کا لفظ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ حیاتیاتی سازندہ بذات خود زندہ نامیہ (organism) بھی ہو سکتا ہے ایسی صورت میں چند اہم نام لعدویہ (prion)، خرد نامیات (microorganisms) اور یک خلوی و کثیر خلوی حقیقی المرکز (eukaryotes) جاندار وغیرہ قابل ذکر ہیں۔