نصب الدماغ ایسی تکنیکی اختراعات کو کہا جاتا ہے کہ جن کو براہ راست ایک زندہ جسم یا جاندار کے دماغ (brain) میں کسی علاج (اور یا پھر کسی تجربے) کے لیے نصب (implant) کیا جا سکتا ہو یا یوں کہـ لیں کہ دماغ میں لگایا جا سکتا ہو۔ اس قسم کی اختراعات کو انگریزی میں brain implants یا برین امپلانٹ کہا جاتا ہے، بعض اوقات ان کے لیے نصبِ عصبی (نیورل امپلانٹ) کی اصطلاح بھی استعمال میں آتی ہے۔