بائٹ
(Byte سے رجوع مکرر)
لکمہ کا لفظ انگریزی میں علم کمپیوٹر و اطلاعاتی طرزیات میں مستعمل لفظ byte کا اردو متبادل لیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں byte کا لفظ bite سے اخذ کیا گیا ہے جس سے مراد وہی ہے جو عام طور پر لقمے کے معنوں میں bite سے لی جاتی ہے، یعنی غذائی لقمے کی طرح معطیات کی وہ قلیل مقدار جو کمپیوٹر ایک بار میں نوالہ (bit) بنا سکتا ہو۔ ابہام سے بچنے کی خاطر انگریزی میں bite (یعنی لقمے) میں موجود i کو y سے تبدیل کر کہ byte بنا لیا گیا ہے۔ اسی طرح اردو میں بھی لقمہ کے ق کو ک سے تبدیل کر کہ لکمہ کا لفظ byte کے متبادل لیا جا سکتا ہے اور اس کی جمع لقمہ کی جمع کے وزن پر لکم (bytes) اور یا پھر لکمے بھی کی جا سکتی ہے۔