خلل تناوبی حرکات

(DDK سے رجوع مکرر)
اصطلاح term

خلل
بد / عیبی
آر جانا
لوٹنا
جانا لوٹنا
جانا لوٹنا
جانا لوٹنا
حرکت
حرکتیت
تناوبی حرکات
خللِ تناوبی حرکات

dys
dys
dia
docho
alternate
تناوب
diadocho
kinesia
kinesia
diadochokinesia
dysdiadochokinesia

خللِ تناوبی حرکات (dysdiadochokinesia) اصل میں جاندار کی تناوبی حرکات (alternate movements) میں عیب یا خلل پیدا ہوجانے کی کیفیت کو کہا جاتا ہے۔ تناوبی حرکات ایسی حرکات ہوتی ہیں کہ جو بار بار تیزی سے اپنے آپ کو دہراتی ہوں۔ مثال کے طور پر الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کو سیدھے ہاتھ کی انگلیوں کی سامنے کی جانب سے چھونا اور پھر فوراً اوپر اٹھا کر اور پلٹ کر انگلیوں کی پشت سے چھونا، اسی عمل کو بار بار تیزی سے دہرایا جائے تو یہ سیدھے ہاتھ کی تناوبی حرکت ہوگی۔ اور اس اختبار کے دوران اگر ایسا کرنے میں کوئی خلل ہو یعنی متعلقہ شخصیت ایسا کرنے کی صلاحیت نا رکھے یا ایک بار اٹھا کر دوسری بار چھونے سے پہلے ہی دوبارہ اٹھا کر پلٹ کر چھوئے یا تیزی سے ایسا کرتے وقت انگلیاں، ہتھیلی کے ہدف پر درست نا لگ سکیں تو یہ تمام عیب یا خلل کی حالتیں، خلل تناوبی حرکات کی کیفیت کو ظاہر کریں گی۔