ہاتھ
(ہتھیلی سے رجوع مکرر)
ہاتھ جسم کا حصہ ہے جو بازو کے آزاد حصے کا آخری جز ہے۔ عموماً انسانوں کے دو ہاتھ ہوتے ہیں اور ہر ہاتھ کلائی کے بعد شروع ہوتا ہے اور اس میں چار انگلیاں، ایک انگوٹھا اور ہتھیلی ہوتی ہے۔ اگر ہاتھ کی تمام انگلیوں کو موڑ کر ہتھیلی پر جمع کر دیا جائے تو “مکا“ بن جاتا ہے۔ انسانی ہاتھ نسبتاً لچکدار ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں کئی قسم کے جوڑوں کی موجودگی ہے۔ کئی دوسرے جانوروں کے بھی ہاتھ ہوتے ہیں لیکن ارتقاء کی وجہ سے یا تو ختم ہو گئے یا پھر انھیں صحیح معنوں میں ہاتھ نہیں سمجھا جا سکتا۔
انسانی جسم کا حصہ ہونے کے علاوہ لفظ “ہاتھ“ تاش کے کھیل میں بھی استعمال ہوتا ہے جو کسی بھی کھلاڑی کے پاس موجود تاش کے پتوں کو کہا جاتا ہے۔ یہ پتے صرف وہی کھلاڑی دیکھ سکتا ہے۔