زوال تقطیب
اصطلاح | term |
---|---|
پس افراط تقطیب |
Afterhyperpolarization |
زوال تقطیب (depolarization) کا لفظ لغوی و معنوی اعتبار سے تو کسی بھی ایسے مظہر یا عمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کسی بھی شے کی تقطیب (polarization) ختم ہو رہی ہو یا اس کو زوال آ رہا ہو، اسی زوال کی وجہ سے اسے زوال تقطیب کہا جاتا ہے۔ اسی بات کو یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ زوال تقطیب ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں کسی بھی جسم یا شے کی قطبیت یعنی تقطیب کی تعدیل ہو رہی ہوتی ہے۔ یہ عمل جانداروں کی فعلیات بطور خاص برقی فعلیات (electorphysiology) میں بکثرت مطالعہ و مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ جہاں کسی بھی قابل تحریک (excitable) خلیۓ (مثلا عصبون) کی جھلی (membrane) کے گرد (یعنی خلیے کے اندر و باہر) موجود برقی بار کا فرق کم ہوجاتا ہے، اس دوران خلیے کے اندر کا جہد (potential) جو سکون کی حالت میں بیرونی جہد کی نسبت منفی ہوتا ہے اور سکونی جہد غشاء (resting membrane potential) کہلاتا ہے اپنی جہد تبدیل کر کہ جھلی کے بیرونی جہد کی مناسبت سے مثبت ہو جاتا ہے گویا اپنی تقطیب کے زوال کی وجہ سے تعدیلی مقام کے قریب چلا جاتا ہے اسی وجہ سے اسے زوال تقطیب کہا جاتا ہے۔