دہرا دقیقہ
(Double minute سے رجوع مکرر)
دہرا دقیقہ (double minute) علم وراثیات میں بیرون لونجسیمی دنا (extrachromosomal DNA) کے ٹکڑوں کو کہا جاتا ہے جو انسانی سرطانی خلیات میں دیکھے جاتے ہیں؛ ان سرطانوں میں سرطان پستان، پھیپھڑی سرطان، مبیضی سرطان، قولونی سرطان اور عصبی ورمِ ارومہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کو کے نام میں دہرا لگانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ اصل لونجسیمات کی مانند دہرے طاقین پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ دقیقہ (بمعنی چھوٹا) لگانے کی وجہ ان کی چھوٹی جسامت ہوتی ہے۔