برقی دماغی تخطیط

(EEG سے رجوع مکرر)

برقی دماغی تخطیط (Electroencephalography)، عصبی فعلیات میں جاندار (بطور خاص انسانی) دماغ کی برقی صورت حال یا کیفیت معلوم کرنے کے لیے ایک پیمائشی طریقہ کار ہے۔ دماغ کی برقی تحریک کو ناپنے کے لیے برقیرے (electrodes) استعمال کیے جاتے ہیں، ان برقیروں کو عام طور پر سر کی جلد پر لگایا جاتا ہے مگر بعض اوقات ان کو دماغ کے گرد موجود جھلی کے نیچے یعنی تحت جافیہ (subdural) اور بعض اوقات دماغ کے گودے کے اندر یعنی قشرہ مخ (cerebral cortex) میں بھی لگایا جاتا ہے۔

فائل:EEG.PNG
انسانی ، برقی دماغی گراف کا ایک نمونہ

دماغ میں پیدا ہونے والی ان برقی موجوں کو ایک کاغذ پر اتارا جاتا ہے اور اس طرح جو خطوط حاصل ہوتے ہیں ان کو برقی دماغی گراف (electroencephalogram) کہا جاتا ہے اور اس کے لیے اوائل کلمات، EEG اختیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ وہ آلہ یا اوزار جو اس تخطیط کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسے، برقی دماغی مخطاط (electroencephalograph) کہا جاتا ہے۔

تین اہم الفاظ کی وضاحت

ترمیم
  • تَخطيط ---- خطوط (گراف) بنانا / graphy (مثلا، electroencephalo-graphy)
  • مِخطاط ---- خطوط (گراف) بنانے والا آلہ / graph (مثلا، electroencephalo-graph)
  • مُخَطَّط ---- خطوط (گراف) / gram (مثلا، electroencephalo-gram)

نگار خانہ

ترمیم