تعدد
(Frequency سے رجوع مکرر)
تعدد (انگریزی: frequency، نقل حرفی: فریکوئنسی) سے مراد تعدادِ ارتعاشات ہوتی ہے جو کوئی مرتعش جسم ایک سیکنڈ میں پوری کرے۔ جب کوئی لہر اٹھ کر دبتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اس نے ایک چکر پورا کر لیا۔ ایک لہر ایک سیکنڈ میں ایسے جتنے چکر پورے کرتی ہے وہی اس کی فریکوئنسی ہوتی ہے۔
’’کسی نقطہ کے گرد ارتعاشی حرکت کرتے ہوئے جسم کی ایک سیکنڈ میں ارتعاشات کی تعداد تعدد کہلاتا ہے۔‘‘
یا
’’سادہ موسیقائی حرکت (Simple harmonic motion) میں کوئی جسم ایک سیکنڈ میں جتنے جھولاؤ مکمل کرتا ہے وہ اس کا تعددِ ارتعاش کہلاتا ہے۔‘‘ تعدد کو انگریزی کے حرف f سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کی اکائی ہرٹز (Hz) ہے۔
دوری وقت
ترمیمکسی نقطہ کے گرد ارتعاشی حرکت کرتے ہوئے جسم کے ایک ارتعاش مکمل کرنے کے لیے درکار وقت کو دوری وقت، وقفہ دوران یا دورانیہ کہتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر تعدد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |