گیس ٹربائن
عنفۂ فارغہ (gas turbine) ایک قسم کا دواری محرکیہ (rotary engine) ہوتا ہے جو اپنی حرکت کے لیے درکار توانائی کو عمل احتراق کے ذریعے حاصل کرتا ہے اور اسی وجہ سے عنفۂ فارغہ کو احتراقی عنفہ (combustion turbine) بھی کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر اس کی ساخت میں بالائی یا زبر بہاؤ والی جانب ایک دابگر یا compressor لگایا گیا ہوتا ہے جبکہ زیریں یا زیر بہاؤ والی جانب ایک عنفہ (turbine) موجود ہوتا ہے اور ان دونوں حصوں کے مابین ایک حجیرہ پایا جاتا ہے جس کو احتراقی حجیرہ (combustion chamber) کہتے ہیں۔ دابگر میں زیادہ دباؤ کے تحت موجود ہوا کے ساتھ ایندھن کو اشتعل (ignite) کیا جاتا ہے اور یوں اشتعال کے باعث درجۂ حرارت مزید بڑھ جاتا ہے پھر اس زیادہ دباؤ کے تحت مشتعل ہوا یا فارغہ (gas) کو عنفہ کی جانب دھکیلا جاتا ہے؛ یہ تیز سمتار (velocity) اور زیادہ حجم رکھنے والی فارغہ یا gas جب دھانک (nozzle) سے گذر کر عنفہ کے تیغان (blades) پر ٹکراتی ہے تو ان اس کی چرخی میں گردش پیدا کرنے اور مطلوبہ کام حاصل کرنے کا سبب بن جاتی ہے۔